لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں “مٹی پاؤ” پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی

مظفرگڑھ(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام مظفرگڑھ میں ’’ قوم‘‘ میں خبر کی اشاعت کے بعد اعلیٰ عہدے داران کا نیا کارنامہ، کوڑے کا وزن پورا کرنے کے لیے ٹی سی پی پوائنٹ پر زمین کھود کر مٹی سے ڈمپر بھرے جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ قوم میں ستھرا پنجاب پروگرام مظفرگڑھ میں ٹیلوں سے ریت اٹھا کر ڈمپر بھر کر 600 ٹن روزانہ کوڑا کا ہدف پورا کرنے کی خبر کی اشاعت کے بعد گزشتہ روز 600 ٹن کوڑا اٹھانے کا ہدف پورا نہ ہو سکا چنانچہ ستھرا پنجاب مظفرگڑھ کے اعلیٰ عہدے داران ریجنل منیجر شاہ زمان، تحصیل منیجر عادل سپہ، ڈی ڈبلیو ایم سی کے نمائندگان کی باہمی مشاورت سے کل سر شام ہی ستھرا پنجاب مظفرگڑھ کے گرین بسوں کے اڈے کے قریب ٹی سی پی پوائنٹ پر ریت کے ٹیلوں کا صفایا کے بعد بننے والے میدان میں ورکرز کے ذریعے کھدائی شروع کر دی ۔کھدائی سے حاصل ہونے والی مٹی سے ڈمپر بھر کر ایف ایس ایل پوائنٹ پر ڈمپ کئے گئے تاکہ 600 ٹن روزانہ کا ہدف پورا کر کے حکومت پنجاب سے اپنا روزانہ کا کھاتہ پورا کیا جا سکے۔ ’’قوم‘‘ نے مٹی اٹھا کر ڈمپر بھرنے کی ویڈیوز اور تصاویر حاصل کر لی۔تصاویرمیں واضح دیکھاجاسکتاہے کہ کرین کے ذریعےمٹی اٹھاکرڈمپرمیں بھری جارہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں