تازہ ترین

علی پور میں پولیس گردی، چوکی انچارج کا بزرگ کو بیوی کے سامنے پرہنہ کرکے تشدد

علی پور(نمائندہ قوم)کھلی کچہری میں پیش ہو کر درخواست دینے پر چوکی انچارج نےبزرگ شہری کو برہنہ کر کے اسکی بیوی کے سامنے چھتر مارے۔غیر اخلاقی زبانی میں گالیاں دینے پر چوکی انچارج تبدیل تفصیلات کے مطابق مڈ والا کے رہائشی طالب حسین نےاپنی بیوی زیتون بی بی کے ہمراہ ڈی پی او مظفر گڑھ کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر پولیس کی نا انصافیوں بارے درخواست دی جس پر ڈی پی او مظفر گڑھ نے ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور کو کاروائی کا حکم دیا مگر ایس ایچ او صدر نے اپنے ماتحت کا بچا ئوکرتےہوئے کارروائی کرنے کے بجائے طالب حسین اور اسکی بیوی کو مڈ والا چوکی پیش ہونے کا حکم دیا جب دونوں میاں بیوی مڈ والا چوکی پہنچے تو انچارج چوکی مڈ والا نے غلیظ گالیاں دیں کہ آپ کو بہت شوق ہے کھلی کچہری میں شکایت کرنے کا۔شہری کےمطابق میرے سامنے میری بیوی زیتون بی بی کو بھی گندی گالیاں دیں اور مخالفین اور میری بیوی کے سامنےمجھے برہنہ کر کے چھتر مارے۔ چوکی انچارج نے میری سفید داڑھی کا بھی احترام نہیں کیا۔ ڈی پی او مظفر گڑھ نےبزرگ شہری کو برہنہ کرکے چھتر مارنے پر چوکی انچارج بلال کو تبدیل کر دیا تا ہم پرچہ درج نہیں کیا ۔پولیس تھانہ صدر علی پور روایتی سستی برقرار رکھے ہوئےہے۔ متاثرہ شخص طالب حسین آج دوبارہ ڈی پی او مظفر گڑھ کے سامنے کارروائی نہ ہونے پر آج دوباہ پیش ہو گا۔واضح رہےکہ علی پور کھلی کچہری میں جتنے افراد تھانہ صدر کے خلاف پیش ہوئے ان کی درخواست پر تاحال مقدمات درج نہیں ہوئے۔ متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رابطہ پر ایس ایچ او صدر نے صحافیوں کو تشدد کی تصدیق کر تےہوئے بتایا کہ میری رپورٹ پر چوکی انچارج تبدیل ہوگیاہے جو کھلی کچہری میں درخواستیںدی گئیں۔ ان کی دوبارہ انکوائری کرنا میرےاختیارات ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں