ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ )ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ مصلحتوں کا شکار مالیاتی ادارے بدستور بنک اکاؤنٹ ہیکرز گروہوں کے نرغے میں، ڈیرہ ڈسٹرکٹ میں متعدد گروہ متحرک، بے روزگار نوجوان ان جرائم پیشہ عناصر کا آسان شکار، بلاک ایف کے معزقریشی اور صدیق آباد کالونی کے چوہدری فہد نے اکاؤنٹ ہیکر گروہ بناکر مالیاتی اداروں کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا کرکروڑ پتی بن گئے دیگر اضلاع کے بڑے ہیکرز گروہوں سے بھی مبینہ رابطے،نشاندہی کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں خاموشی سوالیہ نشان بن گئی سال 2025 اکاونٹ ہیکر کے لیئے سود مند مالیاتی ادارے اور سادہ لوح نوجوانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ذرائع کے مطابق گزشتہ سال متعدد اکاونٹ ہولڈز جمع پونجی سے محروم کردیئے گئے اکاؤنٹ ہیکرز بااثر گروہ نے مالیاتی اداروں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ درجنوں نوجوانوں کومجرم بنا دیا چوہدری فہد سکنہ صدیق آباد اور بلاک ایف کا رہائشی معیز قریشی اور ان کے ساتھی کروڑوں میں کھیلنے لگے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ بالا ملزمان بے روزگار نوجوانوں کو پیسوں کا لالچ دیکر ان کے نام سے بنک اکاونٹ کھلواتے ہیں اور بعد ازاں ان کے نام سے موبائل فون سم بھی حاصل کی جاتی ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا ملزمان نے کچھ دن قبل بلاک ایف کے بے روزگارنوجوان عبداللہ قریشی نامی کو چوہدری فہد نے اکاؤنٹ اور سم اپنے نام نکلوانے پر موبائل اور کچھ پیسوں کی افر کی جس پر عبداللہ قریشی ان کی باتوں میں ا کر اکاؤنٹ اور سم نکلوا کر دے دی چوہدری فہد نے موبائل اور کچھ پیسے دے دیے کچھ دنوں بعد کچھ لوگ عبداللہ قریشی کو ڈھونڈتے ہوئے اس کے پاس اگئے اور عبداللہ قریشی کو مارا پیٹااور کہا کہ تم نے ہمارا اکاؤنٹ ہیک کر کے پانچ لاکھ روپے نکال لیے جس پر عبداللہ قریشی ڈر گیا اور وہ متاثرہ افراد کو معیز قریشی اورچوہدری فہد کے پاس لے کر چلا گیاجس پرملزمان نے متاثرہ شخص کو پانچ لاکھ روپے واپس کر دیے اس طرح کئی اور بے روزگار نوجوانوں کو پیسوں کا لالچ دے کر مبینہ طورپر تقریبا دو سے ڈھائی سو کے قریب اکاؤنٹ بنوائے گئے اس فراڈ کا ان نوجوانوں کو علم تک نہیں فرڈیئے گروپ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے عزیز سعودیٍ/دبئی مقیم ہیں اور ہمارا بنک اکاونٹ بلاک ہوچکا ہے اور ہم بنکوں کے ڈیفالٹر ہیں اسی لیئے اپنابنک اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتے جس پر بے روزگار نوجوان جھانسے میں آکراکاونٹ کھلوادیتے ہیں!انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ فراڈئیے گروپ نے مزید کئی ہیکرز کی خدمات بھی حاصل کررکھی ہیں جو دیگر پاکستانیوں کے بنک اکاونٹ ہیک کرکے مذکورہ نوجوانوں کے بنائے گیئے اکاونٹس میں رقم ٹرانسفرکرکے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کی رقم نلکواکر رفو چکر ہوجاتے ہیں اور اکاؤنٹ ہولڈر قانون کے شکنجے میں پھنس کرقید کاٹنے پر مجبور ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع ڈیرہ غازیخان کے اندر مبینہ طورپر یہ گروہ اس حوالے سے کافی متحرک ہے اور بنک اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھاری مالی نقصان پہنچا چکے ہیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ بلاک ایف کے معیز قریشی اورچوہدی فہد جوکہ صدیق آبادکالونی کارہائشی ھے مالیاتی اداروں کو نقصان پہنچانے کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جاتے ہیںسب سے حیران کن بات یہ ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ڈی جی خان کے لگ بھگ 200 سے زائد بے روز گار نوجوان مذکورہ فراڈیئے گرہوں کا شکار ہوچکے ہیں جن میں متعدد نوجوان فیڈرل انوسٹیگیشن اتھارٹی F.I.A کے شکنجے میں آچکے جبکہ کئی افراد اس ادارے کے ریڈار کی زد میں ہیں لیکن اصل ملزمان یامجرمان آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں متعدد بار نشاندہی کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے اصل گروہ کی بجائے نادانستہ پر ان ملزمان کے ہاتھوں استعمال ہونے والے نوجوانوں کو دھر لیتے ہیں جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ یہ فراڈیہ گروہ کس قدر بااثر اور طاقتورہے اسی لیئے عوامی حلقوں نے ڈی جی ایف آئی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معیز قریشی اور چوہدری فہد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر مزید نوجوانوں کو ان کے شر سے محفوظ بنایا جائے۔







