تازہ ترین

پنچاب پولیس آرڈر 2002 میں ترامیم منظور، پرتشدد ہجوم اور فسادات پر سخت سزائیں

ملتان (وقائع نگار) پنجاب پولیس آرڈر 2002 میں ترامیم منظور، پرتشدد ہجوم اور فسادات پر سخت سزائیں عائدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب پولیس آرڈر 2002 میں ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پرتشدد احتجاج، فسادات اور ہجوم کے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔اس ترمیم کے بعد فسادات اور پرتشدد ہجوم کے واقعات میں ملوث ملزمان کو 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ پرتشدد ہجوم کا رویہ اب قابلِ دست اندازی پولیس اور جرم ناقابلِ ضمانت قرار دے دیا گیا ہے، ملزمان کو تحقیقات کے دوران ضمانت کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ترمیم کے اہم نکات یہ ہیںپرتشدد احتجاج اور فسادات کے مقدمات اب سیشن کورٹ میں چلائے جائیں گے، جو تیزی سے فیصلے کرنے کے پابند ہوں گے۔ریٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے، جو جدید آلات سے لیس ہو کر پرتشدد مظاہروں کو کنٹرول کرے گی۔مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان پر پراپرٹی منتقل کرنے اور بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد ہوگی۔واقعات کی ویڈیو اور فوٹو گرافی ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کی جا سکے گی۔پولیس حکام کے مطابق یہ ترامیم صوبے میں بڑھتے ہوئے پرتشدد مظاہروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے پیشِ نظر کی گئی ہیں۔ اس سے نہ صرف مجرموں کو سخت سزا ملے گی بلکہ متاثرین کو معاوضہ دینے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔یہ ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے اور پنجاب بھر کی پولیس کو نئے قوانین کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں