بہاولپور (کرائم سیل) تھانہ ڈیرہ نواب کی حدود میں شادی سے ایک روز قبل باپ، بھائیوں اور چچا کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی سلمیٰ جبیں کیس میں مقتولہ کی 25 سے 26 سال تک پرورش اور تعلیم کا بندوبست کرنے والی امیرہ بی بی (امیر اختر مائی) نے مقامی پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور کو درخواست دے دی ہے، جس میں انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ نواب اعتزاز احسن، تفتیشی افسر انسپکٹر دلاور حسین اور ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ پر ملزمان کی سہولت کاری، جانبداری اور دانستہ کمزور تفتیش کے الزامات لگاتے ہوئے تفتیشی عمل سے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی( JIT) تشکیل دینے اور خود کو مدعی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات جاننے کے بعد ڈی پی او عبد الوہاب کے سخت احکامات ،امیرہ بی بی کے مطابق وہ غیر شادی شدہ ہیں اور مختلف بچوں کی پرورش کرتی رہی ہیں، سلمیٰ جبیں دختر طالب حسین قوم سیال سکنہ سکھیل کو انہوں نے یونیورسٹی تک تعلیم دلوائی اور بعد ازاں والد کی مرضی سے اس کی شادی قاسم کے ساتھ 12 دسمبر کو طے ہوئی، مگر 10 دسمبر کو طالب حسین انہیں بہانے سے سکھیل لے گیا جہاں رات تقریباً 10 بجے ان کے سامنے طالب حسین نے اپنے بیٹوں ذیشان اور رضوان اور بھائی مختیار حسین کے ساتھ مل کر سلمیٰ کا گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر امیرہ بی بی کو دھکے دیے گئے اور بعدازاں ملزمان سلمہ کو گلا گھونٹ کر موٹر سائیکل پر ڈال کر لے گئے، جس پر انہوں نے فوری طور پر ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس پوری رات تلاش کے باوجود سلمیٰ کو برآمد نہ کر سکی اور اگلی صبح اس کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی، امیرہ بی بی کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں نہ تو مدعی بنایا اور نہ ہی لاش ان کے حوالے کی بلکہ مبینہ طور پر لاش ملزمان کے حوالے کر دی گئی اور ازخود مدعیت میں مقدمہ نمبر 758/25 بجرم دفعات 302، 311، 34 تعزیرات پاکستان درج کر کے انہیں تفتیش سے لاعلم رکھا گیا، جبکہ 25 روز گزرنے کے باوجود پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور 3 جنوری کو تفتیشی افسر نے عدالت میں وکیل پیش نہ کرنے کا کہہ کر مختیار حسین کی عبوری ضمانت میں توسیع کروائی جس سے کمزور تفتیش کے ذریعے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کا خدشہ ہے، امیرہ بی بی کے مطابق انہیں مقامی پولیس پر مکمل عدم اعتماد ہے اور وہ مطالبہ کرتی ہیں کہ ڈی پی او بہاولپور فوری جے آئی ٹی تشکیل دے کر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں، دوسری جانب ڈی پی او بہاولپور عبد الوہاب کے پاس پیش ہونے اور درخواست دینے تمام تر حالات بتانے کے بعد ڈی پی او بہاولپور نے ایس ایچ او ڈیرہ نواب کو فون پر سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے مدعیہ کی درخواست پر جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے سخت احکامات جاری کردیے ۔
#JusticeForSalmaJabeen







