علی پور(کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خود مختیار پروگرام احسن اقدام مگرمتعلقہ افسران کی اپنی من مانیاں، بیمارو لاغر جانور کو صحت مند قرار دے کر اثاثہ جات دیے جا رہے ہیں ۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی(PSPA) اور خود مختیار پروگرام کے افسران منظور شدہ اثاثہ جات کمزور و لاغر بیمار جانور دینےلگ گئے۔ اثاثہ وصول کرنے کےکچھ دنوں بعد جانور مر کر حرام ہونے لگ گئے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غریب خاندانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیےخود مختار پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ کا اثاثہ دیا جانے لگا تاکہ غریب خاندانوں کا روزگار بڑھا کر گھر کا چولہا آسانی سے چلایا جا سکے لیکن علی پور مظفرگڑھ کے PSPA اور خود مختیار پروگرام کے افسران کی ملی بھگت سے منظور شدہ اثاثہ(جانور) بیمار و لاغر دیا جانے لگے برات حسین ،وسیم عباس، شاکر عباس، محمد مجن، خادم حسین ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اثاثہ وصول کرنے کے لیے پہنچے تو وہاں ہر موجودعملہ و افسران نے یقین دہانی کروائی کہ تمام جانور صحت مند اور نسل بڑھانے کے لیے کارآمد ہے ہماری اور ویٹرنری ڈاکٹر کی زیرنگرانی تسلی سے چیک کیا گیا جانور نسل بڑھانے کے قابل اور صحت مند و تندرست ہیں تمام پراسییز کرانے کے بعد حکومت کی پالیسی و شرائط و ضوابط کے مطابق اسٹام پیپر دے کر اثاثہ وصول کر لیا جب گھر آئے تو جانوروں کا کھانا پینا نہیں تھا اور کچھ بکریوں کی چند دنوں میں موت ہو گئی کچھ جانور بیماری کی کشمکش میں تھے جن کا ہم اپنے اخراجات پر علاج بھی کرواتے رہے تاحال ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال کے ڈاکٹر کو دیکھایا تو انھوں نے کہہ دیا کہ یہ جانور کمزور و لاغر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں متاثرین نے متعلقہ افسروں کو کئی بار شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نا ہوئی اور الٹا جانور کو ذبح بھی نا کرنے کا حکم دیا گیا جس کی وجہ سے جانورحرام ہو کر مر جاتے ہیں مرے ہوئے جانوروں کی ہمارے پاس ویڈیوز بطور ثبوت موجود ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم مزدور لوگ ہیں ہم مالی نقصان کے ساتھ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں متعلقہ افسران کو کئی بار کہا کوئی نہیں سنتا جب جانور مر جاتے ہیں پھر کہتے ہیں ویڈیوز اور تصاویر بھیجو ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہا اثاثہ دینے والی جگہ پر جانوروں کا وزن بڑھانے کے لیے اس سردی کے موسم میں انھیں آٹے والا پانی پلایا جا رہا ہے جن کا موقع پر وزن پورا کر دیتے ہیں اگلے روز جانور اپنی اصلی حالت میں آ جاتا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ و اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔







