شوہرغیرقانونی دھندوں میں ملوث، تشدد کا نشانہ بناتا ہے: فوزیہ رمضان

ملتان(وقائع نگار)ضلع راجن پور کے قصبہ داجل کی رہائشی فوزیہ رمضان دختر محمد رمضان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے سسرال پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سسر ملک عزیز احمد اور شوہر زین العابدین نعمان جو کہ محلہ مخدوم میں جعلی میڈیکل کلینک چلاتے ہیں اور غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہیں مجھے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی 20 نومبر کو میرے سسر نے مجھ سے ناجائز جنسی مطالبہ کیا اور زبردستی دست درازی کی کوشش کی میرے غصہ کرنے پر اور برا بھلا کہنے پر انہوں نے تشدد شروع کر دیا دیکھا دیکھی میرے خاوند زین العابدین نعمان نے بھی والد کا ساتھ دیتے ہوئے مجھے مارنا شروع کر دیا میرے 15 کال کرنے پر پولیس تو آئی لیکن سسرال والوں نے پولیس کو رام کر لیا اور پولیس والے واپس چلے گئے میں نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے 23 دسمبر کو پرچہ کاٹنے کے احکامات جاری کر دیے میں 20 نومبر کو ہی گھر چھوڑ کر راجن پور اپنے بھائی کے گھر شفٹ ہو گئی لیکن میرے سسر اور خاوند نے 24 نومبر کو میرے بھائی کے گھر آکر دوبارہ لڑائی کی اور اب ایک مہینے سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد میرے سسرال والوں نے مجھ پر چوری کا جھوٹا پرچہ درج کروا دیا ہے فوزیہ رمضان نے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس لیے ان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور خاوند اور سسر جعلی ڈاکٹر بن کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے مجھ پر کیے گئے تشدد کے واقعے پر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں