کارپوریشن ملی بھگت، ملتان میں غیر قانونی پارکنگ کا جال، شہری شکار، ٹریفک جام معمول

ملتان(خبر نگار)شہر بھر میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھرمار ہوگئی ہے۔میونسپل کارپوریشن عملہ کی چاندی،ٹھیکیداروں کو لوٹ مار کی کھلی اجازت مل گئی۔تفصیل کے مطابق پارکنگ کیلئے کوئی قانون،ضابطہ اور نہ ہی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔دوسری طرف شہر بھر کے کمرشل سنٹروں ،مارکیٹوں،پلازوں،میرج کلبوں،ہسپتالوں،ہوٹلوں سمیت لاتعداد غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم ہیںجن کی آمدنی کا کوئی باضابطہ ریکارڈ نہیں ہے۔موٹرسائیکل سواروں اور گاڑی مالکان سے من مانی فیسیں وصول کی جاتی ہیں اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ٹھیکیداروں کا جب دل چاہتا ہے وہ پارکنگ فیس بڑھا دیتے ہیں ۔سردست مختلف مقامات پر موٹرسائیکلوں کی 20 سے 30 روپے جبکہ گاڑیوں کی 50 سے 100 روپے تک پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے۔یہ پارکنگ سٹینڈ اقبال مارکی واٹر ورکس روڈ،بسم اللہ میرج کلب،گلستان میرج کلب معصوم شاہ روڈ،کپل میرج کلب رحیم چوک،عرفان میرج کلب جناح سینما روڈ،انمول میرج کلب،امپرئیل بنکوئیٹ ہال اور مغل اعظم میرج کلب باوا صفرا روڈ،النور میرج کلب نزد ڈائیوو ٹرمینل،ہمسفر میرج کلب عثمان غنی روڈ،جالندھر میرج کلب عقب سبزی منڈی،بی جے مارکی خانیوال روڈ،کے کے مارٹ شاپنگ سنٹر حسین آگاہی اور نیٹ ہال خانیوال روڈ،النور ہوٹل عقب ڈائیوو ٹرمینل،الجنت ہوٹل،سٹیزن موٹرسائیکل سٹینڈ،مکہ موٹرسائیکل سٹینڈ اور جدہ کار پاکنگ وہاڑی چوک،النور میرج ہال طارق روڈ،چاند میرج ہال نواب پور روڈ،بی جے میرج ہال سیداں والا بائی پاس چوک،سیوڑہ میرج ہال سیوڑہ چوک،غوری لیبارٹری نشتر روڈ،ملٹی سٹی سکین نشتر روڈ،مال آف ملتان،کے کے مارٹ،چیز اپ پلازہ بوسن روڈ،ریکس تھیٹر،بابر تھیٹر حرم گیٹ،گھنٹہ گھر فوڈ فیسٹیول،چیز ویلیو،پیزا ہارٹ،پرانا بہاولپور روڈ،دیوان خاص میرج کلب نواب پو روڈ،سبزی منڈی، ملتان مارکی نزد چونگی نمبر6، BJ لان نزد سبزہ زار کالونی،دوست پلازہ نشتر روڈ،رحمہ سنٹر موبائل پلازہ،سکینہ کمرشل سنٹر کچہری روڈ ان مکامات کے علاوہ شہر بھر میں واقع پرائیویٹ ہسپتالوں کے بھی علیحدہ علیحدہ پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈ ہیں ،حد تو یہ ہے کہ بیشتر سرکاری دفاتر میں بھی غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم ہیں،بیشتر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ٹریفک کے بہائو میں بڑی رکاوٹ ہیںمگر ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی ملی بھگت کے باعث ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی،عوامی شکایات میں اضافہ پر ضلعی انتظامیہ اگر کسی روز ان غیر قانونی پارکنگ سٹینڈوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے بھی دے تو محض ایک دو پارکنگ سٹینڈ ٹھیکیداروں کو برائے نام جرمانہ کرکے معاملہ رفع دفع کردیا جاتا ہے،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن برانچ میونسپل کارپوریشن رائو رفیع اور انفورسمنٹ انسپکٹر منیر ان غیر قانونی پارکنگ سٹینڈوں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کررہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں