میپکو میں اربوں کی بجلی چوری، طاقتور افسران ملوث، ایف آئی اے کی انکوائری پر اسرار طور پر منجمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو کے سابق جنرل منیجر ٹیکنیکل جوکہ اس وقت اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات ہوچکے ہیں 31لاکھ کمرشل یونٹس جن کی مالیت 30کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے کی خورد برد کے علاوہ 11 کے وی کے پینل کی چوری میں بھی ملوث ہونے کے باوجود ان کیخلاف ایف آئی اے ملتان نے انکوائر ی سرد خانے میں ڈال دی اور واپڈا ٹائون کے رہائشی چوہدری ناصر محمود کو ایف آئی اے ملتان کے حکام نے درخواست وصول کرنے کے بعد طلب کیا اور ان سے نہ صرف درخواست کی تصدیق کی بلکہ تمام تر ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں بھی وصول کر لیں مگر کارروائی رو ک دی حالانکہ چوہدری ناصر محمود نے ڈی جی ایف آئی اے کے نام ثبوتوں کے ساتھ درخواست بھجوائی اور اس کی کاپیاں وزیراعظم پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری پاور ڈوین اسلام آباد ،سی ای او میپکو ملتان اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کو بھی بھجوائی گئیں۔ میپکو کے چوری ہونے والے یہ 31 لاکھ کمرشل یونٹس کا اضافی بوجھ کس کس صارف کو کس کس حساب سے چکانا پڑا ہے اس پر تمام متعلقہ ادارے خاموش ہیں ۔اس درخواست جس پر کارروائی رو ک دی گئی کے مکمل متن کا مفہوم اس طرح سے ہے۔عنوان:جناب ڈائریکٹر جنرل صاحب FIA اسلام آباد میپکو ملتان میں 11KV پینل غائب۔ 31لاکھ کمرشل یونٹس مالیتی تقریباً 30 کروڑ خورد برد۔ نیا11KV پینل نصب- خالد محمود GM ٹیکنیکل (حال CEO IESCO اسلام آباد)، امجد نواز بھٹی SE آپریشن سر کل ملتان، رانا مظہر لطیف LS اور رانا خضر حیات LM موث،جناب عالی! بیان کیا جاتا ہے ڈی ایچ اے ملتان میں گرڈ سٹیشن بننے سے قبل بچ ولازگرڈ سٹیشن سے 11KV علیحدہ فیڈر برائے سوسائٹی نکالا گیا۔ وہاں فائیوسٹارہول بن گیا تو اسی 11KV فیڈر سے اس کو مارچ 2024 میں عارضی طورپرکنکشن دے دیا گیا۔ اس غیر قانونی عمل اور لاکھوں کمر شل یونٹس کی چوری کی تفصیل مختصر اًدرج ذیل ہے۔1 میپکو ملتان کی خصوصی اجازت مذکورہ ہوٹل انتظامیہ نے میسر ز طارق الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور سے 11KV پینل نمبر 116-2730-23-TE ماڈل VD4/P 12.06.25PK جس کی انسپکشن چیف انجینئر میٹریل انسپکشن پی پی ایم سی لاہور نے بحوالہ لیٹر نمبر 5244.CE(MI)/PPMC/DM-04/M-1/18486/Vol-IV/1010-14 IC No مورخہ 29-01-2024 کو کر دی۔ 2۔ یہ 11KV پینل مارچ 2024 کو امجد نواز بھٹی SE آپریشن سرکل ملتان نے غیر قانونی طور پر مذکورہ ہوٹل پر نصب کروایا اور اس کو چالوکر دیامگرنہ تواس کو 11KV پینل کو کوئی کو ڈیاریفرنس نمبر الاٹ کیا گیا اور نہ ہی اس کی بلنگ کی گئی۔ ہوٹل کا افتتاح 4مارچ 2024 کو ہوا۔ اس دوران مختلف کرکٹ میچز ملتان میں ہوئے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈنے پورا ہوٹل کھلاڑیوں کے لیے بک کیے رکھا۔ مزید یہ کہ پینل نمبر 116-2730-23-TE مارچ 2024 میںغیرقانونی طورپر نصب ہوا ۔ اس پینل کے میٹر کی ریڈنگ 27-09-2024 کو 10لاکھ 41ہزار708یونٹس تھی۔ جس کی تصویر ہمارے پاس محفوظ ہے جو بوقت انکوائری فراہم کر دی جائے گی۔ اس لحاظ سے مارچ 2024 سے لے کر ستمبر 2024 تک یونٹس 1041708 بنتے ہیں اور اگر ان کو مہینوں پر تقسیم کیا جائے تو ماہانہ یونٹس ایک لاکھ73ہزار618 بنتے ہیں۔ہوٹل کی بجلی ناجائز طور پر اس 11KV پینل سے 18 ماہ تک امجد نواز بھٹی کی زیر سر پرستی سپلائی ہوتی رہی اور اگر 173618 یونٹس کو 18 ماہ سے ضرب دی جائے تو یہ یونٹس تقریباً 1 3لا کھ کر شل یونٹس بنتے ہیں۔3۔ تقریباً اٹھارہ ماہ بجلی پہلے والے اس 11KV پینل سے مذکورہ ہوٹل کے لیے چلتی رہی اور کوئی Billing نہیں ہوئی تو بعد ازاں اس 11KV پینل کو امجد نواز بھٹی SE آپریشن ملتان، رانا مظہر لطیف لائن سپرنٹنڈنٹ اور رانا خضر حیات لائن مین جو کہ الیاس انٹر پرائزز کے پارٹنرز ہیں اور DHA ملتان میں بجلی کے تمام امور طے کرتے ہیں نے باہمی مشاورت ہوٹل ملازمین کے ساتھ مل کر پہلے والا 11KV پینل غائب کر دیا گیا اور اسی فرم میسر ز طارق الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور سے دوسرا 11KV پینل خرید کیا گیا ۔ اس 11KY پینل نمبر 241-01-25-TE ماڈل 12.06 VD4/P جس کی دوبارہ اسپیکشن چیف انجینئر مٹیریل Inspection پی پی ایم سی لاہور نے بحوالہ لیٹر نمبر 1965.Vol-VIII/6942-44 IC NO/18486 مورخہ 30-06-2025 کو کی ۔ مگرپہلےپینل کی گمشدگی،چوری یاخوردبردکامعاملہ دبادیاگیا۔4۔ میپکو افسران کی کرپشن اورمنظم واردات کا یہ بھی ثبوت ہے کہ دونوں 11KV پینلز کی انسپکشن بالترتیب 25-01-2024 اور 26-06-2025 چیف انجینئر پی اینڈایمیپکو کے ایک ہی لیٹر نمبر (CE(P&E/5389-5400 میپکو مورخہ 01-11-2023 کے تحت ہوئی۔ یعنی ایک ہی لیٹر پر دو انسپیکشن کی گئیں۔ 5۔ احمد نواز بھٹی ایس ای آپریشن ملتان نے اپنی نجی کمپنی الیاس انٹر پرائززکے نام سے بنائی ہوئی ہے جو کہ رانا خضر LM-II کے بھائی کے نام ہے جو میپکو کے کاموں کے لیے DHA میں رجسٹر ڈ کروایا جس میں رانا مظہر SE، رانا خضر اور امجد نواز بھٹی تینوں پارٹنرز ہیں اور اہم میٹنگز امجد نواز بھٹی ہی ڈویلپرز کے ساتھ کرتے ہیں اور روز مرہ امور رانا مظر اور رانا خضر سر انجام دیتے ہیں اور یہ کام دن اور رات شفٹوں میں چلتا رہتاہے۔6۔ اس دوسرے پینل کو ستمبر2025 میں نصب کیا گیا اور پہلے والے 11KV پینل کو مبینہ طورجلاہواظاہرکیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ اتنی حساس جگہ سے یہ پینل کیسے چوری ہو سکتا ہے کیونکہ اس ۱KV پینل کو اٹھانے کے لیے کرین در کار ہوتی ہے اس لیے چرایا نہیں جا سکتا۔ امجد نواز بھٹی SE آپریشن ملتان، رانا مظہر لطیف LS اور رانا خضر حیات LM نے یہ واردات خالد محمود کی سربراہی میں ڈالی ہے جو کہ اُس وقت GM Tech میپکو تھے۔ جس سے میپکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور تقریباً 31لاکھ یونٹس تھے۔ جن کی قیمت 30 کروڑ روپے بنتی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پہلے 11KV پینل کے لیے ڈیمانڈ نوٹس خالد محمود نے بحیثیت چیف انجینئر (P&E) میپکو جاری کیا جبکہ دوسرے 11KV پینل کے لیے ڈیمانڈ نوٹس خالد محمود جوکہ اس وقت اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی میں چیف ایگزیکٹوآفیسرہیںنے بحیثیت جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو جاری کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موصوف اس گھناؤنے عمل کا با قاعدہ حصہ ہیں اور جرم میں برابر کےشریک ہیں۔جناب عالی یہ کرپشن کا ثابت شدہ کیس ہے لہٰذا آپ سے استدعا ہے کہ فوری طور پر خالد محمود سابقہ GM ٹیکنیکل میپکو (حال چیف ایگزیکٹو افیسر IESCO)، امجد نواز بھٹی SE آپریشن ملتان، رانا مظہر لطیف LSاور رانا خضر حیات LM میپکو، میسرز طارق الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ، خواجہ نیاز احمد منیجر میٹریل انسپکشن PPMC، علی حسن ایڈیشنل منیجر میٹریل انسپکشن PPMC اور مختار حیدر ایڈیشنل منیجر میٹریل انسپکشن PPMC کو شامل تفتیش کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ آپ سے یہ بھی استدعا ہے کہ امجد نواز بھٹی SE آپریشن کی Asset انکوائری بھی کی جائے تاکہ کرپشن بے نقاب ہو سکے۔

مزید پڑھیں: بجلی چوری پر بھتہ لینے والا میپکو ایس ڈی او ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

ملتان ( کرائم سیل)اندرون شہر میں واقع مختلف گوداموں، فیکٹریوں اور کمرشل پلازوں سے بجلی چوری کی مد میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کرنے کی شکایات پر ایس ڈی او، سب ڈویژن سٹی ، شیخ ندیم کوثر کو ایف آئی اے ملتان کے اینٹی کرپشن سرکل نے گذشتہ روز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل ملتان نے میپکو سب ڈویژن سٹی کے ایس ڈی او شیخ ندیم کوثر کو مخبری کی بنیاد پر 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاری کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم شیخ ندیم کوثر نے اندرون شہر کے بڑے بجلی چوروں کے ساتھ ساز باز کرکے گزشتہ ایک سال سے کھلے عام بجلی چوری کے عوض ماہانہ بھتہ وصول کر رہے تھے، علاوہ ازیں بجلی چوری پکڑے جانے پر ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کرنے کی بجائے مک مکا کر کے انہیں نہ صرف چھوڑ دیا جاتا تھا ، بلکہ بھتہ طے ہونے پر انہیں آئندہ بجلی چوری کرنے کا غیر اعلانیہ لائسنس دے دیا جاتا تھا ، واضح رہے کہ دیگر تمام سب ڈویژنوں کی نسبت اندرون شہر بدستور سب سے ذیادہ بجلی چوری ہوتی ہے ، جس کی ایک وجہ اندرون شہر کی تنگ و تاریک گلیوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں درپیش مشکلات بھی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں