رحیم یارخان(بیورو رپورٹ )بگ بیش ٹی ٹونٹی سیریز، بکیوں کیلئے سونے کی انڈے دینے والی کرکٹ لیگ بن گئی،سڈنی سیکسر اور ایڈلیٹ سٹائکر کے مابین 3 گھنٹوں کا کانٹے دار مقابلہ،بکیہ رانا سلامو کیلئے لاکھوں کی دیہاڑی کا ذریعہ بن گیا،سڈنی سیکسر پر لگائے گئے رحیم یارخان کے نوجوانوں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے،بکیے تقریباًنے 35 سے 40 لاکھ روپے کی دیہاڑی مار لی،سینکڑوں خاندان لٹ گئے،پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ناک تلے جواء ہونے کے باوجود کاروائی نہ ہوسکی،متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،سربراہ سی سی ڈی سے جواریوں کیخلاف بڑ ے پیمانے پر آپریشن کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیل کے مطابق آسٹریلیا کی معروف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ Big Bash League پاکستان میں آن لائن جواء کروانے والے بکیوں کیلئے سونے کے انڈے دینے والی مرغی ثابت ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا عبدالسلام عرف سلاموسمیت درجنوں غیر قانونی جواء نیٹ ورکس روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں،باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش سیریز کے میچز کے دوران واٹس ایپ، ٹیلیگرام، موبائل ایپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کھلے عام شرطیں لگوائی جا رہی ہیں۔رحیم یارخان،صادق آباد،لیاقت پور ،خانپور سمیت اندرون جنوبی پنجاب کے مختلف شہریوں میں رانا سلاموں سمیت درجنوں آن لائن بکی گروپس،پینٹروں،کاریگروں کے گروہ سرگرم ہیںجو نوجوانوں کو فوری کمائی کے خواب دکھا کر جال میں پھنسا رہے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کی معروف بگ بیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تحت سڈنی سیکسر اور ایڈلیٹ سٹائکر کے مابین 3 گھنٹوں کا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوا ،سڈنی سیکسر نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جبکہ ایڈلیٹ سیکسر نے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 160 رنز بنا کر میچ جیت لیا،ذرائع نے بتایا کہ رحیم یارخان کے نوجوانوں،سکول،کالج،یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالب علموں،بے روزگار طبقہ کے افراد اور معروف کاروباری شخصیات نے سڈنی سیکسر کی جیت پر تقریبا30 سے 50 روپے جوائے پر انویسٹ کئے جو شاطر جواری رانا عبدالسلام عرف سلامو نے بکیوں،پینٹروں اور کاریگروں کی مہارت کے ذریعے ڈبو دئیے،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سڈنی سیکسر کی جیت پر 10 سے 15 پیسے جبکہ ایڈلیٹ سٹائکر کی ہار پر 8 سے 10 پیسے لگائے گئے مگر بدقسمتی سے سڈنی سیکسر جیتا ہوا میچ ہار گئی اور ایڈلیٹ سٹائکر ہارا ہوا میچ جیت گئی جس سے بکیہ رانا عبدالسلام عرف سلامو نے 3 گھنٹوں میں 35 سے 40 لاکھ روپے کما لئے۔ہارنے والے نوجوانوں کے ورثان کے مطابق رانا عبدالسلام عرف سلامو نے بکیوں،پینٹروں اور کاریگروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا ہوا ہے جو نوجوان نسل کو ورغلا پھسلا کر راتوں رات امیر کردینے کے خواب دیکھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ تعلیمی اداروں کے طلبہ اور بیروزگار نوجوان ہیں، جو چند ہزار روپے سے جواء کا آغاز کرتے ہیں اور پھر قرض، ذہنی دباؤ اور جرائم کی دلدل میں دھکیل دیے جاتے ہیں۔ کئی خاندان مالی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، مگر غیر قانونی نیٹ ورک بدستور سرگرم ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق پاکستان میں جواء ایک قابلِ سزا جرم ہے، تاہم آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی اس سرگرمی کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونا تشویشناک امر ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے، سائبر کرائم ونگ اور دیگر متعلقہ ادارے فوری کریک ڈاؤن کریں، بکی مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نوجوانوں کو اس لعنت سے بچایا جائے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ بگ بیش سیریز سمیت تمام غیر ملکی لیگز پر آن لائن جواء کروانے والوں کے خلاف فوری اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے، ورنہ یہ ناسور معاشرے کو کھوکھلا کر دے گا۔







