Post Views: 32
پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مئی 2025 کے بھارتی حملے میں شہید ہونے والے فورسز کے اہلخانہ کے لیے مالی معاونت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے ورثاء کے ساتھ ہر وقت مکمل تعاون اور حمایت کے لیے موجود ہے۔ انہوں نے کابینہ سے منظور شدہ 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم میں 50 لاکھ روپے کا اضافی اعلان کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کے لیے امداد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی بنیاد ہیں، اور حق کے لیے دی جانے والی شہادت سب سے اعلیٰ اور مثالی قربانی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت شہداء کے ورثاء کی بھرپور دیکھ بھال کرے گی اور ان کا ہر ممکن تعاون کرے گی۔







