حیدرآباد: بلاول بھٹو کے خلاف غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر ایف آئی آر درج

حیدرآباد: تھانہ ہٹڑی کی حدود میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مبینہ توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کے واقعے پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سپاف کے عہدیدار اظہر الدین تالپور کی درخواست پر ہٹڑی پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایل یو ایچ میں انٹری ٹیسٹ کے دوران ویگو ڈالے میں موجود ایک نامعلوم شخص، دو گارڈز کے ہمراہ، نے فریادی پر تشدد کیا اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے غیر اخلاقی اور توہین آمیز جملے کہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کو تھپڑ مارے گئے، پیپلز پارٹی کا پرچم زبردستی چھینا گیا اور گاڑی میں ڈال کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ہٹڑی پولیس نے ایف آئی آر نمبر 403/2025 تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 506/2، 504 اور 337-A(i) کے تحت درج کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور نامعلوم ملزمان کی شناخت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں