خانیوال :ریلوے سلیپر فیکٹری سے سرکاری سامان چوری، کباڑیئے کو فروخت

خانیوال (قوم نیوز)سلیپر فیکٹری خانیوال کے قیمتی سرکاری سامان کی مبینہ غیر قانونی منتقلی اور فروخت سے متعلق سنگین نوعیت کی اطلاعات سامنے آ گئی ہیں جس پر پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام کی فوری توجہ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیپر فیکٹری خانیوال میں تعینات آئی او ڈبلیو عمران اسلم کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ایک بلیک جی ایل آئی کار نمبرMNA-2733 جو بظاہر مہر ممتاز سیال کی ملکیت بتائی جاتی ہے، مسلسل عمران اسلم کی سرکاری رہائش (سلیپر فیکٹری کوٹھی) کے گیراج میں کھڑی پائی گئی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ گاڑی کو سلیپر فیکٹری کے قیمتی سرکاری سامان کی مبینہ طور پر غیر قانونی منتقلی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ گاڑی رات کے اوقات میں سرکاری سامان لے کر کباڑیوں کی دکانوں تک جاتی ہے جہاں سامان کو فروخت کیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام سرگرمیاں مبینہ طور پر عمران اسلم اور مہر ممتاز سیال کے باہمی اشتراک سے انجام دی جا رہی ہیںشہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گاڑی پر کڑی اور مسلسل نگرانی رکھی جائے، عمران اسلم کی سرکاری رہائش اور گیراج کی فوری چیکنگ اور سرچ کی جائے، جبکہ رات کے اوقات میں گاڑی کی نقل و حرکت کی خفیہ نگرانی بھی کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں