Post Views: 46
ملتان (جنرل رپورٹر ، سٹی رپورٹر)قوم سپر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں آل راؤنڈر پرفارمنس کے ذریعے مین آف دی میچ کا اعزاز نام کرنے والے خان سپورٹس کے صہیب اکرم اور سروہ موٹر آئل ٹیم کے محمد سدیس نے کہا ہے کہ کیو ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہے جس کی وننگ ٹرافی کا حصول ٹارگٹ ہے جس کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھیں گے کیو ایس ایل کے انتظامات کسی بھی طور پر ڈومیسٹک کرکٹ سے کام نہیں ہے یہی اس ایونٹ کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے انہوں نے کہا کہ دیگر سپورٹس آرگنائزر کو بھی کیو ایس ایل کی طرز پر ایونٹ کے انعقاد کرانا چاہیے تاکہ کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر ا سکیں۔