نو مئی کیسز میں عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار حاضری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت کو 3 جنوری تک ملتوی کر دیا۔ عدالت میں بانی تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار حاضری بھی لگائی گئی۔
آج کی سماعت میں مقدمات کے چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل مکمل نہیں ہو سکا اور عدالتی کارروائی میں ملزمان کی تعداد کم رہی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، حاضری لگائی اور واپس چلے گئے۔ 11 مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس ادارے کی بلڈنگ جلنے، اور میٹرو بس اسٹیشن پر حملے کے کیس شامل ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم کرنے اور فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی جیل روبکار حاضری دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں