پنجاب بورڈز آف ایجوکیشن میں اختیارات کی تبدیلی، نجی شعبے کو اہل قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے “پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025” اسمبلی سے منظور کروا لیا ہے، جس کے تحت تعلیمی بورڈز کے اختیارات اور تقرری کے عمل میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آرڈیننس کے مطابق “چیف منسٹر” کی جگہ اب بورڈز کا سربراہ “کنٹرولنگ اتھارٹی” کے طور پر تعینات ہوگا، اور بورڈز کے خالی عہدے نجی شعبے سے بھی پُر کیے جا سکیں گے۔ نجی شعبے کو اہل قرار دینے کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کنٹرولنگ اتھارٹی میں شامل کیا گیا ہے، جس کی سربراہی وزیراعلیٰ کریں گے۔
آرڈیننس میں تعلیمی بورڈز کے تمام افسران کی تقرری کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے ممکن ہوگی اور بورڈ کے ملازمین کے لیے کارکردگی اور نظم و ضبط کے نئے اصول بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ترمیمی آرڈیننس کے تحت خالی آسامیوں پر فوری تقرری یقینی بنائی جائے گی۔
یہ اقدام تعلیمی بورڈز میں شفافیت، نظم و ضبط اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر لیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں