پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کروا دیا

اسلام آباد: پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے نیا نظام متعارف کروا دیا ہے، جس سے درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس کی تصدیق میں پیش آنے والے تکنیکی مسائل ختم ہو گئے ہیں۔
اب شہری نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق با آسانی کر سکیں گے۔ اگر کسی کو فنگر پرنٹس کی تصدیق میں دشواری ہو تو چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں اور سینئر شہریوں کو اس سہولت سے خاص طور پر فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے جدید اور موثر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ درخواست گزاروں کا وقت اور محنت دونوں بچ سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں