جہانیاں: گدھا ریڈھی سے کروڑوں کی گاڑیوں تک، نوسر باز گینگ کی فراڈ سے اندھی کمائی

جہانیاں (کرائم رپورٹر)کنگلے کروڑ پتی کیسے بنے گدھا رہڑی سے ہیول گاڑیوں تک کا سفر جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے بین الصوبائی نوسربازوں کا گینگ بے نقاب گینگ میں شامل شفیق عرف شیکا نوید منیر فوجی وقاص آن لائن فراڈ سائبر کرائم سرگرمیوں کے ماسٹر مائنڈ شہریوں کو فیک سموں سے میسج کرکے ان لائن سامان کی ڈیلیوری اور انعامات کے نام پر لوٹنے لگے گینگ کا دائرہ اور نیٹ ورک اتنا وسیع کہ نہ ایف آئی اے کا خوف نہ مقامی پولیس کا ڈر فراڈ نوسربازی دھڑلے سے جاری متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 132/10Rقدیم کے نوسر بازوں فراڈیے گینگ بارے چونکہ دےنے والے انکشافات سامنے آگئے نوسر بازوں کا گینگ جس کا سرغنہ شفیق عرف شیکا گجر جب میں گینگ میں شامل چک نمبر 132دس آر کا وقاص ولد اللہ بخش یزمان کا رہائشی جو کہ نقل مکانی کرکے اسی گاؤں میں رہائش پزیر ہے نوید ولد مرید اس کا سسر فوجی منیر ولد اللہ بخش جو کہ عوام سے نوسربازی کے علاؤہ فراڈ سائبر کرائم میں دوسرے شہریوں کے نام کی فیک سموں کا استعمال کرتے ہیں اسی لیے یہ اداروں کے شکنجے میں نہیں آتے ایف آئی اے سائیبر کرائم جب ایسے لوگوں کو گرفتار کرتی ہے تو ڈیجٹل ایوی ڈینس نہیں مل پاتے اس گینگ کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا ہوا ہے فراڈ عوام کو لوٹ کر یہ کروڑ پتی کیسے بنے کروڑوں کی جائیدادوں کے مالک کیسے بنے ان کا سورس آف انکم کیا ہے متعلقہ اداروں سے ان کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے تحقیقات کی جائے تو ان کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات ہونگے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں