وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمران خاور صدیقی کو ایڈوائزر مقرر کر دیا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مرحوم عرفان صدیقی کے بڑے بیٹے عمران خاور صدیقی کو ایڈوائزر کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔ پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چاہتے تھے کہ مرحوم عرفان صدیقی کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست ان کے بیٹے عمران صدیقی کو دی جائے، تاہم عمران صدیقی اس وقت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور سرکاری خزانے سے تنخواہ حاصل کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں