رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف

یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان واپسی پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے مقدمات کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی ان کے خلاف مقدمہ درج ہے، 15 روز کی ضمانت دی جائے۔
عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دی جا رہی ہے، متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ گاڑی کی اجازت کے بارے میں سوال پر رجب بٹ نے کہا کہ یہ گاڑی میری نہیں، لفٹ لی ہے۔ گاڑی چلانے والے نے کہا کہ یہ گاڑی میری ہے، میں نے ان کو ساتھ بٹھا لیا۔
یاد رہے کہ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں ایک روز کی حفاظتی ضمانت دی تھی تاکہ ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں