لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

کراچی: اولمپک ریکارڈ ہولڈر اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے 81.81 میٹر دور نیزہ پھینک کر دیگر کھلاڑیوں پر واضح برتری حاصل کی۔
ارشد ندیم کے قریبی حریف یاسر سلطان، جو اسلامی یکجہتی گیمز میں سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں، نے 70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا، یاسر سلطان بھی پاکستان واپڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پاکستان آرمی کے محمد ابرار نے 68.67 میٹر دور نیزہ پھینک کر برانز میڈل حاصل کیا۔
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز میں 78.01 میٹر دور نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ارشد ندیم پہلے ہی اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں 16 ایتھلیٹ شریک ہوئے، جن میں سے 8 نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔
ارشد ندیم کی تھرو کی تفصیلات: پہلی تھرو میں 78.4 میٹر، دوسری میں 77.77 میٹر، اور تیسری تھرو میں 81.81 میٹر۔

شیئر کریں

:مزید خبریں