Post Views: 131
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج نے لاہور کی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آمنہ عروج نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں جیل سے اپنے وکیل کے توسط سے ضمانت کے لیے درخواست دی۔ مدعی خلیل الرحمان قمر کی طرف سے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے۔
ملزمہ آمنہ عروج پر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔







