بہاول جم خانہ الیکشن سیاسی اکھاڑا بن گیا، چنڑ ہاؤس پر وڈیروں کے ڈیرے، پاور شو

بہاول پور (نیوزرپورٹر ) بہاول جم خانہ بہاولپورکا الیکشن قومی اسمبلی کے الیکشن کا روپ دھار گیا ، مدتوں سے سیاسی مخالف بغل گیر ہو گئے ، جم خانہ الیکشن میں ایک ہی امیدوار کی حمایت کا اعلان ، سیاسی پنڈتوں کا وڈیروں کے ڈیروں پر پڑاؤ ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ اپنے سیاسی مخالف ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے ” الچنڑ ہاؤس ” جا پہنچے ۔ میزبانوں کا پر وقار عشائیہ کا اہتمام ، تفصیل کے مطابق بہاول جم خانہ کا الیکشن سنسنی خیز دور میں داخل ہو کر قومی اسمبلی کے الیکشن کا روپ دھار چکا ہے اور مدتوں سے ایک دوسرے کے سیاسی مخالف بھی جم خانہ الیکشن میں ایک دوسرے سے بغل گیر ہو گئے ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ اپنے امیدوار کیلئے حمایت حاصل کرنے کی خاطر اپنے سیاسی مخالف محمد اقبال چنڑ اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے ڈیرہ پر پہنچ گئے جہاں پر ملک زاہد محمود چنڑ سابق تحصیل ناظم سٹی و دو سو سے زائد شرکاء و ممبران جم خانہ نے چیمہ گروپ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اِس موقع پر چودھری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بہاول جم خانہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ، سرکاری اجارہ داری کو ختم کرتے ہوئے جم خانہ کو مضبوط بنایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور جم خانہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔ اِس موقع پر الیکشن ، بہاول جم خانہ بہاول پور میں چیمہ گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ اِس پر وقار عشائیہ میں میزبان ، ملک زاہد محمود چنڑ سابق تحصیل ناظم سٹی بہاول پور ، چیف سردار زبیر محمود چنڑ سجادہ نشین درگاہ چنڑ پیر و درگاہ سیّد حامد پیر بہاول پور ، مخدوم سیّد مومن گیلانی امیدوار بہاول جم خانہ ، چوہدری طارق بشیر چیمہ ایم این اے ، شیخ محمد عباس رضا سابق صدر چیمبر، ملک احسان الحق اعوان ، ملک محمد جاوید ڈی ایچ اے ، چوہدری عبدالستار ، سیّد ظفر شریف صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ملک فیصل ندیم ، ملک جہانذیب وارن ، سیّد اشفاق بخاری ایڈووکیٹ ، چوہدری محبوب ناصرچوہدری ، اشتیاق بسرا، شیخ محمد راشد، محمد اکمل ملک ، حاجی محمد سعید ارائیں ، شیخ محمد فیصل ڈی ایچ اے ، سیّد شیراز بخاری ڈی ایچ اے ، چوہدری محمد ارشد ڈی ایچ اے ، ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ ، چودھری جواد بندیشہ ، محترمہ عذرا محمود شیخ ، ملک اللہ بخش کلیار ، حاجی ریاض کلیار، محمدشہاب رحمانی ، ملک فلک شیر جوئیہ ، سردار حماد ندیم میرانی ، سردار حماد مڑل ، سردار بالاج ندیم میرانی ، ملک جواد جوئیہ ، ملک محمد شفقت ، آصف عباس شیخ ، میاں نبیل الرحمان ، محمد شاہد نومی ، شیخ حمود الرحمان ، جنید خان سابق ناظم ، سردار عماداللہ اعوان ، سردار ابراہیم اعوان ، سردار سعد بلوچ ایڈووکیٹ ، ملک عبداللہ عارب ، تنویراشرف رامے ڈی ایچ اے ، چوہدری حیدر علی ڈی ایچ اے عدیل اسلم ، محمد زاہد ، راؤ محمد معین ، عاطف محمود شیخ ، چودھری احسن حفیظ ڈی ایچ اے ، سیّد زین شاہ ، سیّد عمران علی رضوی ، سہیل مجید ، ملک مشرف سعید چنڑ، منیب احمد علوی ، ڈاکٹر آفتاب چنڑ، شاہد محمود رحمانی ، مخدوم سید ظفر حسن گیلانی ، مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور وقار یونس سمیت دیگر ممبران بہاول جم خانہ نے بھر پور شرکت کی اور میزبان تقریب ملک زاہد محمود چنڑ ، سابق تحصیل ناظم بہاول پور سٹی نے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر ، چودھری طارق بشیر چیمہ ایم این اے کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور بہاول جم خانہ الیکشن میں چیمہ گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور تمام مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں