Aries To Pisces Weekly Horoscope In Urdu
برج حمل، ( Aries weekly horoscope In Urdu )
برج حمل والوں کیلئے ہفتے کی ابتداء گھریلو امور میں دلچسپی سے ہوتی ہوئی دکھائی د ے رہی ہے۔ ماضی میں کی گئی محنت آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگی ۔ خاندان کے ساتھ گھل مل کر بیٹھنا گھر میں کسی تقریب کا اہتمام کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ آپ کی والدہ کی اگر صحت خراب نہیں ہے تو الحمدللہ اس ہفتے کے ابتدا سے ہی ان کی صحت بہتر ہو گی ۔ رہائش کی تبدیلی متوقع ہے۔ وہ افراد جو اپنے روزگار کی تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ہفتے کی ابتدا میں کوئی اچھی ملازمت یاکام مل سکتاہے ۔ کاروباری امور مصروفیت کے ایام میں گزرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ کسی تقریب میں متوقع شرکت ہو سکتی ہے ۔بچوں کی جانب رغبت رہے گی، ان کی تعلیم و تربیت، نشونما پر توجہ دیںگے ۔ اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع ملے گا۔ آن لائن کاروبار یا کرپٹو کرنسی میں منافع کا رجحان برقرار رہے گا۔ دوستوں کےساتھ ملاقات کرنے کا موقع ملے گا۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اپنے معالج، اپنے طبیب سے ضرور رابطے میں رہیے گا۔ شریک حیات کی صحت کا خراب ہونا یا ان کے ساتھ اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ شر پسند قسم کے عناصر آپ کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔خرچہ ضرورت سے زیادہ ہوتا ہوا دکھائی د یتا ہے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی کو محسوس کریں گے۔ اگر کسی سے قرض لیا ہے اس کو اتارنے میں دشواری رہے گی ،تو بہتر ہے کہ اپنی پلاننگ کو مثبت رکھیے گا تاکہ بروقت آپ اس چیز سے اپنی جان چھڑا سکیں ۔وہ افراد جو بیرون ملک سفر کر رہے ہیں ،آپ کے لیے بہرحال آسانی رہے گی۔ لیکن جنہوں نے امیگریشن یا بیرون ملک منتقل ہونے کے حوالے سے کچھ سوچ رکھا ہے تو آپ کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔نظربد کا شکار رہیں گے ۔جی کھول کر اپنا صدقہ خیرات کریئے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا مقدم” 148 مرتبہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج ثور، ( Taurus Weekly Horoscope in Urdu )
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی روز وشب کی مصروفیت کو بڑھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے ،متوقع ہے کہ کسی بیمار کی عیادت کے لیے آپ کو اندرون ملک سفر کرنا پڑے ۔مصروفیت اتنی زیادہ کہ شاید اپنی ذات کے لیے وقت نکالنا تھوڑا سامشکل رہے بہن بھائیوں کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو سکتی ہے یابہن بھائیوں سے اگر آپ کو کوئی کامہے تو اس میں بھی آسانی رہے گی ۔آپ کے کزنز آپ کے لیے مدد گارثابت ہو سکتے ہیں۔ خاندانی امور زیر بحث آئیں گے ۔والد کے ساتھ کسی بھی وجہ سے اختلافات اگر پیدا ہو رہے ہیں تو با ادب رہنے کی ضرورت ہے ،اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ۔بیرون ملک سفر میں تاخیر کو محسوس کریں گے۔محنت ذرا زیادہ کرنی پڑے گی اور کاموں کے جو نتائج شاید اس انداز میں نہ ہوں جس طرح سے آپ کی توقع ہے ۔کسی غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں تو بہتر ہے کہ جس کی وجہ سے آپ غلط فہمی کا شکار ہیں ،ان کے ساتھ گفتگو کر لینا آپ کی اس غلط فہمی کو دور کر سکتا ہے۔ نیند متاثر رہے گی ۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے خاندانی امور کو اجاگر کرے گا، گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہ سکتی ہے ۔گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت متوقع ہے۔ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے ان کو مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے بہتر مواقع یا تبدیلی روزگار کے امکانات نظر آ رہے ہیں ۔ترقی، کسی اہم ذمہ داری کی طرف آپ جاتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ مستقل مزاجی آپ کی شخصیت کا خاصہ رہے گی۔ اس ہفتے کے درمیانی حصے میں آپ کی ذات اور آپ کی شخصیت کو سراہا جائے گا ۔کسی اہم شخصیت سے ملاقات متوقع ہے۔ ہفتے کا اختتام آپ کے مزاج کے اندر محبت اور روحانیت کا عنصر پیدا کرے گا، کچھ لوگوں کو روحانی جنون پیدا ہو گا اور کچھ لوگوں کو کسی کے زلف کے اسیر ہونے کا جنون پیدا ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یانافع “201 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج جوزہ، ( Gemini Weekly Horoscope in Urdu )
برج جوزہ کا مالی لحاظ سے یہ ہفتہ بہترین رہے گا ۔ جو افراد کسی سے دل کی بات ابھی تک نہیں کر پائے انہیں بات کرنے کا موقع ملے گا۔ رشتے داروں سے متوقع طور پرملاقات اپنی عقل مندی ہوشمندی تعلقات اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی میں آنے والی کچھ مشکلات پریشانیوں کو دور کریں گے۔ نا امیدی ، مایوسی سے دور ہوں گے، آپ سفر خوشگوار رہے گا۔ خوش خوراکی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں مرغنغذاؤں کا استعمال رہے گا۔ پرانے دوستوں سے رابطے کی بحالی رہے گی۔بزرگوں کی مشاورت شامل حال رہے گی ۔سفر وسیلہ ظفر ہوگا ۔ مختصر چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لیے ہفتے کادرمیانی حصہ بہتر رہے گا۔لیکن آپ کا مزاج تھوڑا اکھڑا اکھڑا رہ سکتا ہے ۔ طبیعت میں چڑچڑا پن رہے گا ۔بزرگوں کی گفتگو شاید اچھی نہ لگے تو بہتر ہے کہ نصیحت ضرور اپنائیں۔ کسی کی زندگی کابہترین تجربہ آپ کے لیے مشعل راہ
ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ہفتے کا اختتام خاندانی امور میںدلچسپی رہے گی ۔ہو سکتا ہے زیادہ وقت گھر میں گزرے گھر والوں کےساتھ گزرے ۔اور اس پورے ہفتے میں کی گئی محنت کا صلہ آپ کو مل سکتاہے ، کا ر و با ر ی افراد مصروف دکھائی دیتے ہیں ،کاروبار کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت رہے گا، لیکن اپنے پیٹ کے معاملات پہ ذرا توجہ دیجیے گا۔محبت کرنے والوں کے لیے مایوسی رہے گی اولاد کی طرف سے پریشانی
بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے نظربد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ” یامجیدُ” ہے202 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج سرطان، ( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی شفا یابی ، حوصلہ مندی ،آپ کی ذات ،شخصیت میں تقویت کا ہے ۔سیر و تفریح ، خوش مزاجی ،خوش گپیوں میں گزاریں گے۔ روزمرہ کی آمدن میں اضافہ دکھائی دیتا ہے ،ایسے افراد جن
کی شادی نہیں ہوئی شادی کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں ۔ جو شادی شدہ ہیں اگر پہلے سے آپ کی ازدواجی زندگی کے معاملات میں کسی بھی وجہ سے کوئی ناراضگی تھی ،کوئی تعلقات میں خرابی تھی تو پہل کرتے ہوئے اپنے ازدواجی زندگی کے معاملات کو بہتر کریں گے ۔خریداری ،شاپنگ کریں گے ۔لانگ ڈرائیو پر جائیںگے ۔ گھر سے باہر کھانا پینا ہو سکتا ہے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے مالی معاملات کو بہتر کرے گا۔ اپنے اثر و رسوخ تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کی مشکلات کو دور کریں گے۔ وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں متوقع ہے۔کہ رشتہ داروں سے بھی آپ کی ملاقات رہے ۔پرانے دوستوں سے بھی تعلقات کی بحالی نظر آتی ہے، لیکن خوش خوراکی کرتے ہوئے ذرا بد پرہیزی توجہ رکھنی ہے کہ اپنی ہی غفلت سے صحت خراب مت کر بیٹھیں۔ الفاظ کا چناؤ بڑا سوچ سمجھ کر کریں گے ۔میٹھی گفتگو دوسروں سے کام لینے کی نکلوانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں بیکنگ یا قانونیمعاملات میں آپ کی مصروفیت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اگر کہیں پرسفر کر رہے ہیں تو سفر آپ کا بہترین رہے گا۔ بہرحال اس ہفتےکا اختتام ذمہ دار یاں بڑھائے گا۔ رکے ہوئے کام مکمل کریں گے۔ بزرگوں کی مدد شامل حال رہے گی۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری ہوگی ۔کسی بیمار کی عیادت کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا جبار” 206دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج اسد، ( Leo Weekly Horoscope In Urdu )
یہ ہفتہ لیو کے لیے ابتدائی طور پر اخراجات کو بڑھا سکتا ہے۔تنہائی کو بڑھا سکتا ہے، اکیلے پن کو بڑھا سکتا ہے ۔نظر بد بڑھ سکتی ہے، دھوکہ دہی کے اندیشے کو رد نہیں کر سکتے ۔کام کاج کاروبار میں تنزلی پیدا ہو سکتی ہے یا چلتی ہوئی نوکری میں اچانک آپ کو ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے غیر فعال ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔حاسدین کے شر سے محفوظ رہیں ،صدقہ خیرات جی کھول کر یں۔ وہ افراد جو امیگریشن کے حوالے سے کوششیں کررہے ہیں آپ کے لیے اس ہفتے کوئی اچھی خبر آ سکتی ہے،اورپیسے کا استعمال سوچ سمجھ کر کیجئے گا ۔ابتدائی طور پہ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں اگر کسی سے قرض لیا ہے اس میں بہرحال آسانی رہے گی ۔ تعلقات میں بہتری کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ ان افراد کے لیے اچھا ہے جو غیر شادی شدہ ہیں بات چیت چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ضروری اشیاء کی خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔روزمرہ کی انکم آمدن میں اضافہ متوقع طور پر نظر آتا ہے سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔دوسروں کو بات سمجھانے میں آسانی رہے گی ۔دوسرے آپ کے لیے مدد گار رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔اس ہفتے کا اختتام آپ کے مالی معاملات کو بہتر کرے گا۔ خاندانی معاملات میں مصروفیت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ضرورت سے زیادہ دلیل دے کر گفتگو کرنے کا موقع آپ کو مل سکتا ہے، لوگ آپ سے درخواست کریں گے کہ خاموشی اختیار کریں لیکن آپ تھوڑا سا اپنی شوق اورچنچل ادا ہے اس سے ہٹتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے۔ بہرحال الفاظ کا چنا ئو بڑا سوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو ۔سفر
خوشگوار رہے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا رزاق”209 اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج سنبلہ، ( Virgo Weekly Horoscope In Urdu )
ہفتہ کے آغاز میں آپ کی کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔کسی تقریب میں شرکت کر کے خوشی محسوس کریں گے۔دوستوں سے راز و نیاز گپ سب کرنے کا موقع ملے گا۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے اولادکی جانب توجہ رہے گی۔ بہن بھائی مدد گار رہیں گے ۔محبوب سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ آن لائن ٹریڈنگ stock شیئرز کرپٹوکرنسی میں منافع کا رجحان دکھائی دیتا ہے۔ کوشش کیجئے گا کسی چھوٹی موٹی بیماری سے محفوظ رہیں ورنہ یہ بیماری بڑھ سکتی ہے اس ہفتےکا درمیانی حصہ بیماری پہ خرچہ کرنا پڑ سکتا ہے ،نظر بد کا شکار رہیں گے، تنہائی کا شکار رہیں گے ،اور دھوکہ دہی کے اندیشے کو تو بالکل رد نہیں کیا جا سکتا تو بڑا سوچ سمجھ کر چیزوں پر عمل درآمد کرنےکی ضرورت ہے۔ ویسے ہی آج کل آپ کے زائچے میں نصیب کا حاکم سیارہ خراب چل رہا ہے خرچہ آپ کا ضرورت سے زیادہ ہو سکتا ہے کوئی آپ سے مانگ سکتا ہے اور پھر اس کے بعد واپسی کی امید نہ رکھیے گا۔ قرض اتارنے میں دشواری کو محسوس کریں گے بلکہ مزید الٹا قرض لیتے ہوئے شاید آپ کو جانا پڑے ۔اگر آپ اس عادت کو اپنائے ہوئے ہیں مالی معاملات میں پریشانی ہو سکتی ہے ،دوران سفر بھی حادثات کا اندیشہ ہے صدقہ خیرات دل کھول کر یں۔ اس ہفتےکا اختتام آپ کی صحت کو بہتر کرے گا سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔ازدواجی زندگی پرسکون رہے گی ۔آپ کا شریک حیات اور شراکت داردونوں آپ کے لیے معاون و مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہفتے کے آخرمیںکہیں نہ کہیں سے پیسے آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ لیکن غیر ضروری خریداری اور غیر ضروری اشیاء کی طرف رخ کرنا آپ کے بجٹ کو متاثرکر سکتا ہے تو یہ مہینہ آپ کے لیے تھوڑا سا مختلف ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا مالک”212 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیں۔
برج میزان، ( Libra Weekly Horoscope In Urdu )
لبرا کیلئے ابتدائی طور پہ خوش خبری ہے جن کو بھی روزگار کی تلاش ہے محنت کر رہے ہیں روزگار نہیں مل رہا تو اس ہفتے کو موقع ضائع مت ہونے دیجیے گا۔ یہ روزگار کے حصول کے لیے بڑا بہترین ہے وہ افراد جو کاروبار میں مزید سرمایا کاری کرنا چاہ رہے ہیں اپنے کاروبار کا آغاز کرنا چاہ رہے ہیں ان کی کچھ اہم لوگوں سے ملاقاتیں ہونگی۔ کچھ ڈر خوف کی علامت تو رہے گی لیکن آپ کے کام بہترانداز میں ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ہونا گھر کے کچھ مرمتی کاموں میں دلچسپی بھی رہے گی اور گھر میں کچھ مہمان آئیں گے ان کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ کام کاج کاروبار میں منافع کا رجحان ذمہ داریوں کے بعد اس کے مثبت نتائج آپ کو ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔کوئی ایک دیرینہ خواہش آپ کی پوری ہو سکتی ہے بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیں گے۔ محبت کرنے والوں کے لیے آسانی رہ سکتی ہے ۔اولاد کی جانب توجہ ان کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ، علم،حاصل کرنے کے شوق میں بھی اضافہ رہے گا ۔ اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات متوقع ہے ۔کسی تقریب میں شرکت بھی متوقع نظر آتی ہے ۔وہ افراد جو آن لائن ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس ہفتے اپنی قسمت آزما سکتے ہیں، لیکن درمیانی حصے تک آپ کے لیے بہتر ہے لیکن ہفتے کا اختتام آپ کے لیے کچھ اتنا زیادہ اچھا نہیں ہے ۔خرچے کو بڑھائے گا ۔غلط فیصلے ہو سکتے ہیں۔ لوگ آپ کو سبز باغ دکھا کر آپ کو کسی چیز میں پھنسا کر نکل جائیںگے، قرض اتارنے میں دشواری محسوس کریں گے۔ قرض لینے میں دشواری محسوس کریں گے ۔صحت آپ کی متاثر رہے گی۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یا باری”213 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
عقرب (Scorpio Weekly Horoscope In Urdu )
سکارپین کیلئے یہ ہفتہ بڑا پرسکون ،بڑا بہترین رہے گا ۔ نصیب یاوری کرتے ہوئےوہ کام جو رکے ہوئے تھے وہ بہتر انداز میں ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔اگر بیرون ملک جانا ہے کہیں پہ کوئی امیگریشن ہے ویزے کا حصول ہے اس میں بھی آسانی رہے گی۔ دوسرے آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ جس چیز میں ہاتھ ڈالیں گے کے مثبت نتائج ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بہن بھائی آپ کے لیے مددگاررہیں گے۔ بزرگوں کی مشاورت رہے گی ،والد کے لیے کچھ کرنے کا موقع یا والد کی جانب سے مدد ملے گی ۔ہفتے کا درمیانی حصہ بے روزگار افراد کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ کام کاج کاروبار میں سرمایہ کاری سود مند ثابت ہو گی ،منافق کا رجحان رہے گا۔ اہم شخصیت سے ملاقات متوقع ہے ۔اگر کوئی نقصان ہو گیا تھا اس کا ازالہ ہوتا ہوا بھی دکھائی دیتا ہے ۔ خاندانی امور زیر بحث آئیں گے۔گھر کی مصروفیت میں بھی متوقع طور پہ تھوڑا بہت اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ بہرحال اس ہفتے کے اختتام میںدیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔کاروباری افراد کے لیے منافع کارجحان رہے گا ،محبوب سے ملاقات رہے گی۔ یا مزاج ذرا تھوڑا سا عاشقانہ دکھائی دیتا ہے۔ علمی طور پہ اپنی شخصیت کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے کچھ نئی کتابیں پڑھنے کا موقع ملے گا۔اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات متوقع ہے ۔کسی تقریب میں شرکت بھی ہو سکتی ہے۔ وہ افراد جو آن لائن ٹریڈنگ کرتے ہیں ان کے لیے بھی منافع کا رجحان یا کہیں سے کوئی ایسی سپورٹ مل سکتی ہے جو کسی انعام سے کم نہ ہو۔ دوستوں کے ساتھ گپ شپ کریں گے۔ مستقبل کی پلاننگ کرنے کا موقع بھی آپ کو ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن کہیں نہ کہیں اخراجات کا ایک جو خوف ہے آپ کے سر پہ منڈلاتا رہے گا۔ اور ازدواجی زندگی تھوڑی متاثرہو سکتی ہے ،اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا کبیر “232دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
برج قوس، ( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu )
اس ہفتے میں ابتدائی طور پر تو بڑا محتاط رہنا ہے کہ نا امیدی مایوسی پیدا ہو سکتی ہے۔ وراثت کے معاملات سر ابھارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔نوکری پیشہ افراد کی ذمہ داریوں میں اضافہ آپ کی بے چینی کو بڑھا
سکتا ہے۔ دوران سفر محتاط رویہ اپنا کر رکھیں تیز رفتاری سے گریز کریں ۔اجنبی افراد سے بھی پرہیز کرنے کی ضرورت ہے ۔خوش خوراکی سے بھی پرہیز کریں ۔بہرحال کوئی اچھا طبیب ڈاکٹر مل سکتا ہے۔اگر آپ کی صحت ایک طویل عرصے سے خراب چل رہی ہے گھر میں کوئی بڑا بزرگ بیمار ہے ان کے ساتھ الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ آپ کے تلخ جملے دوسروں کی دل آزاری کر سکتے ہیں۔ اخراجات تھوڑے سے بڑھیں گے جس کی وجہ سے آپ کا بجٹ بھی متاثر ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بہرحال ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔ رکے ہوئے کام بہتر انداز میں ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔کی گئی محنت کا صلہ ملے گا۔ بیرون ملک سفر کرنا ،بیرون ملک سے مالی مدد معاونت بھی ہو سکتی ہے۔بزرگوں کی جانب سے فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ علمی قابلیت میں اضافہ دوسروں کی مدد کر کے ایک انجانی
خوشی کو محسوس کریں گے۔ بہن بھائی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔ان سے اگر کوئی کام لینا ہے اس ہفتےکا اختتام بے روزگار افراد کے لیے بہتر مواقع پیدا کرے گا ۔ماتحت عملہ آپ کے لیے مدد گار رہ سکتا ہے دوسروں سے کام نکلوانے میں آسانی رہے گی۔ کسی اہم شخصیت یا عہدے دار سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ کوشش کریں اپنے تعلقات میں ذرا توجہ دیں کہ رشتے دار رشتے ناطے پیار محبت دوستی ان چیز میں ذرا اختلافات پیدا ہوں گے کہ آپ سے اگر کبھی کسی نے کوئی دل کی بات کرنی ہے تو آپ موجود ہیں لیکن اگر آپ کسی سے کوئی بات کرنے لگیں گے تو آپ کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ شاید کوئی بھی نہیں ہے میں بالکل اکیلا ہوں تو اس کیفیت کو ختم کرنے کے لیے اپنا صدقہ خیر ات دل کھول کر دیں اور دنیا داری کے معاملات میں رہیں ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا مصور”236دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج جدی، ( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر ازدواجی زندگی کے معاملات کو پرسکون کر رہا ہے میاں بیوی کے مابین اختلافات تھے وہ ختم ہوں گے اور وہ افراد جن کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی شادی ہونے کے حوالے سے بھی معاملات میں بہتری کے امکانات دکھائی دیتے ہیں ۔ اب آپ دوسروں پہ حاوی رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔سیر و تفریح گھومنے پھرنے کی طرف توجہ بڑھ سکتی ہے۔ کسی بھی کام کی ابتدا اس ہفتے کے آغاز آپ کے لیے نیک ثابت ہو سکتی ہے لیکن کوشش کریں کہ اس ہفتے کے درمیانی حصے کو تحمل مزاجی سے گزاریں۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ رشتہ داروں، سسرال والوں کے ساتھ اختلافات پیدا کر سکتا ہے۔ دوران سفر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اخراجات ہفتے کے درمیانی حصے میں آپ کا بڑ ھیں گے۔ خوش خوراکی آپ کو بیمار کر سکتی ہے۔ دوستوں سے مایوس کن رویہ رہے گا۔ بزرگوں کی جانب سے ڈانٹ ڈبٹ کچھ معاملات
میں رہے گی۔ بہرحال اس ہفتے کا اختتام آپ کی رکاوٹوں کو دور کرے گا ۔ آسانیاں پیدا ہونگی۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل آپ کے اندر ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کرے گی کی گئی محنت کا صلہ ملے گا۔ چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لیے منافع کا رجحان لیکن جو بڑا کاروبار کر رہے ہیں ان کیلئے مسائل رہیں گے۔ نوکری پیشہ افراد کو بھی اپنے روز شب پہ توجہ اور اپنی ذمہ داریوں پہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کسی
کی غلطی یا غفلت کی وجہ سے آپ کو اپنے بڑوں سے ڈانٹ ڈبٹ سننی پڑ سکتی ہے گھر کا ماحول پرسکون رہے گا۔گھر میں کچھ مہمانوں کی آمد و رفت ہو سکتی ہے ۔صحت پر تھوڑی سی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس ہفتے کے اختتام میں کسی ایسی چیز کا آپ کو پتہ چل جائے گا ۔جو طویل عرصے سے آپ معلوم کرنا چاہ رہے تھے اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یانور”256 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج دلو، ( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )
اس ہفتے کو اگر دیکھا جائے تو احتیاط کی ضرورت ہے اس پورے ہفتے میں صحت متاثر ہو سکتی ہے تنہائی ،اکیلا پن ، بے چینی، لڑائی جھگڑا، ڈر خوف کی کیفیت کا شکار رہیں گے۔ قانونی معاملات میں الجھے ہوئے یا کوئی جرمانہ آپ پر عائد ہو سکتا ہے۔ اگر کسی سے کوئی پیسے لینے ہیں اس میں بہرحال آسانی رہے گی ۔لیکن قرض لینے سے گریز کریں کیونکہ بعد میں اتارنا آپ کے لیے تھوڑا سا مشکل ہو سکتا ہے کوئی اہم چیز قیمتی چیز آپ کی گم سکتی ہے ۔ شریک حیات کی صحت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے لیے تھوڑا سا بہتر ہے جس کے اندر ازدواجی زندگی کے معاملات کا پرسکون ہونا غیر شادی
شدہ افراد کی بات چیت چل سکتی ہے۔ سیر و تفریح گھومنے پھرنے پر توجہ رہے گی ۔ضروری اشیاء کی خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔انکم آمدن میں بھی کچھ اضافہ متوقع طور پر دکھائی دیتا ہے یا کسی بھی کام کی ابتداء اس ہفتے کے درمیانی حصے میں آپ کے لیے نیک ثابت ہو گی۔ لیکن اس ہفتے کااختتام آپ کے لیے رکاوٹوں کوپیدا کرے گا۔ مایوسی کو پیدا کرے گا ۔بنتے ہوئے کام اچانک بگڑتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ چیزیں سست روی کا شکار ہو سکتی ہیں۔ بے چینی کی کیفیت بڑھ سکتی ہے۔ بڑوں کے ساتھ لوگوںکے ساتھ تعلقات کے اندر اختلافات پیدا ہوں گے۔ بالکلالگ تھلگ اپنی الگ سے دنیا بنا کر آپ چلتے دکھائی دیتے ہیںدوسروں پر اعتبار نہیں کریںگے کوئی آپ کا جتنا بھی مخلص ہو گا لیکن آپ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔ اس کے باوجود نقصان اٹھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور پیسے کا بے دریغ استعمال آپ کے
بجٹ کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یارحیم”258 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ، کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج حوت، ( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )
ابتدائی طور پر اس ہفتے کاآغاز بڑے رومانوی انداز میں کر رہے ہیں۔ پیار محبت شعر و شاعری غزلیں سننا گانے سننا دھوم دھڑکارقص و موسیقی کی محفلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ اس ہفتے کے آغاز میں
کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جانے سے انجانی خوشی کو محسوس کریں گے ۔دوستوں سے ملاقات گپ شپ کرنے کا موقع ملے گا ۔کاروباری معاملات میں کی گئی محنت کا مثبت نتائج مل جانا بھی آپ کے بہتر انداز میں دکھائی دیتا ہے۔ بچوں کی جانب توجہ رہے گی۔ محبوب سے متوقع طور پر ملاقات ہو سکتی ہے۔ آن لائن ٹریننگ میں جو اپنی قسمت کو آزماتے ہیں اس ہفتے کے آغاز میں آپ کے لیے بہتر ایام رہیں گے لیکن درمیانی حصہ اب تھوڑا آرام کرنے کا ہے کیونکہ آپ کی صحت ہو سکتی ہے۔ نظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بہت زیادہ نمود و نمائش آپ کو نظر بد کا شکار کرے گی ،تو صدقہ خیرات دل کھول دیں۔ اخراجات بڑھیں گے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے دوران سفر حادثات کا اندیشہ ہے ۔ تنہائی یا اکیلے پن کا شکار چڑچڑا پن لڑائی جھگڑے کے اندیشے کو رد نہیں کیا جا سکتا بہرحال ہفتے کا اختتام آپ کے لیے بہتر ہے جس میں شریک حیات آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، انکم آمدن میں بہتری کے امکانات ہیں ۔خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔باہر کھانا پینا ہو سکتا ہے متوقع ہے کہ رشتہ دار آپ کے لیے مدد گار رہیں محنت بہرحال اس ہفتے میں جتنی کریں گے اس کے نتائج بے شک اس انداز میں نہ ملیں۔ جیسے آپ کی خواہش ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا کریم”
270دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔