سونے کی قیمت میں کمی، چاندی کی قیمت میں اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھنے میں آئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت 4,208 ڈالر فی اونس تک گر گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی اور یہ 443,162 روپے تک آگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کمی کے بعد 379,939 روپے پر رہی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے بڑھ کر 6,085 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے اضافے کے بعد 5,216 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں