Post Views: 57
کراچی: عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج دوبارہ اضافہ دیکھا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 245 ڈالر پر پہنچ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے۔ پیر کے روز پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2 ہزار 315 روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار 112 روپے ہو گئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ملک میں فی تولہ چاندی 54 روپے بڑھ کر 5 ہزار 963 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 46 روپے کے اضافے کے بعد 5 ہزار 112 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔







