آج کی تاریخ

دنیا پور:ہائیکورٹ کا حکم نظر انداز،پرائیویٹ بندے بھرتی،پٹوارخانے منشیوں کے حوالے

پٹواری حضرات خود گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے ، فردبیع اور ریکارڈ کے ریٹ مقرر ، یومیہ لاکھوں کی دیہاڑیاں، شہری سراپا احتجاج

اے سی سے ڈی سی تک سب اپنا اپنا ’’حصہ‘ ‘وصول کرتے ، پٹواریوں کی بڑھکیں، عوامی و سماجی حلقوں کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

دنیاپور(تحصیل رپورٹر)محکمہ مال کے پٹواریوں نے ہائی کورٹ کے واضح حکم کو پیروں تلے روند تے ہوئے پرائیویٹ بندے بھرتی کر لیے۔پٹواری خود گھروں میں بیٹھ کر پٹوارخانوں کے تمام تر امور منشیوں کے ذریعے چلوانے لگے۔اے سی سے لے کر ڈی سی تک تمام اپنا اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔پٹواریوں کی بڑھکیں۔فرد ریکارڈ ہو یا فرد بیع تمام فردوں کے علیحدہ علیحدہ ریٹ مقرر کر کے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی دیہاڑیاں لگائی جانے لگیں۔راشی و کرپٹ پٹواریوں کے خلاف لٹے پٹے شہریوں کا واویلا۔حکومت وقت فی الفور تحصیل و ضلعی انتظامیہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دنیاپورمیں محکمہ مال کے پٹواریوں نے جہاں پر پٹوارخانوں میں پرائیویٹ بندے بھرتی کر کے ہائی کورٹ کے واضح حکم کو پیروں تلے روند ڈالا ہے وہیں پر کرپشن کے نت نئے ریکارڈ بنانے کی خاطر منشئیوں کے ذریعے نہ صرف پٹوار خانے چلا رہے ہیں بلکہ اے سی اورڈی سی کو حصہ پہنچانے کیلئے فرد ریکارڈ ہو یا فرد بیع تمام تر فردوں کے علیحدہ علیحدہ ریٹ مقرر کر کے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپیہ کی دیہاڑیاں بھی لگا رہے ہیں۔شہری عوامی سماجی حلقوں نے حکومت وقت سے فی الفور تحصیل و ضلعی انتظامیہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں