ٹرمپ کی نئی پالیسی: تمام ترقی پذیر ممالک سے امیگریشن مستقل طور پر معطل

واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت امیگریشن اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام “تھرڈ ورلڈ” ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر معطل کر رہے ہیں اور 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کا فوری سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد سامنے آیا جس میں 29 سالہ افغان نژاد رحمان اللہ لاکنوال پر دو نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں 20 سالہ سارہ بیکسٹروم ہلاک اور دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا۔
صدر ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں افغانستان سے مہاجرین بغیر مکمل جانچ پڑتال کے امریکا داخل ہوئے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وہ ایسے غیر شہریوں کے وفاقی فوائد ختم کریں گے، جن کی شہریت خطرہ سمجھی جائے تو منسوخ کریں گے، اور ایسے افراد کو ملک بدر کیا جائے گا جو ’’مغربی تہذیب کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے‘‘۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/115625427648743414

امریکی حکام کے مطابق 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کا آڈٹ ایک سخت اور جامع عمل ہوگا، جس میں افغانستان، برما، چاڈ، کانگو، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن، سوڈان، وینزویلا اور دیگر افریقی و ایشیائی ممالک شامل ہیں۔
ملک میں سیکیورٹی اور امیگریشن پالیسیوں پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ زخمی اہلکار اینڈریو وولف کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں