اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک خاتون رہنما نے عمران خان کے حوالے سے پاکستان مخالف میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک منفی مہم چلائی۔
اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی، بشمول وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، نے صوبے کی عوامی خدمت کو پسِ پشت ڈال کر سیاسی ترجیحات صرف غیر قانونی مطالبات پر مرکوز کیں۔ ان مطالبات میں کرپشن کیس میں سزا کاٹنے والے بانی سے سیاسی رہنمائی حاصل کرنا شامل ہے، جو کہ جیل رولز کے خلاف ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف اہم اقدامات اور عوامی فلاح و ترقی پر توجہ دینی چاہیے تھی، مگر جماعت کی قیادت دن رات اسلام آباد میں صرف غیر قانونی اور پاکستان مخالف بیانیے کے گرد سیاست کر رہی تھی۔
عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایا کہ تحریکِ انصاف کی ایک خاتون سیاستدان نے افغانستان سے چلنے والے پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا کے ذریعے خان صاحب کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا، جس سے پاکستان کی بدنامی کی کوشش کی گئی۔
وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے اور تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ ملک دشمن بیانیے ترک کرے اور ریاست و عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔
پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے اور ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 28, 2025







