آج کی تاریخ

دوسرے روز اعصاب شکن مقابلے زوای اکیڈمی ،اولین سپورٹس فاتح

3جنید خان کے 90 ، مدثر گیلانی کے شاندار 90 رنز، اولین سپورٹس کا 214 رنز کا ہدف ، القاسم کلب صرف 141 سکور کرسکا

پ رنز,5شکار کے ساتھ عرفان کی آل رائونڈ کارکردگی ،زواری اکیڈمی نے جہانیاں کلب کو 3 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ملتان (جنرل رپورٹر، سٹی رپورٹر)قوم میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، سائن وے گروپ آف کمپنیز، سلمان فوڈز، پھول واشنگ پاؤڈر، شمع گھی اور کوکنگ آئل مسلم گروپ آف کالجز، انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ، لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اور انیس انجینئرنگ سروس کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ قوم سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپین شپ (QSL) کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے جس میں اولین سپورٹس نے باآسانی القاسم کلب کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا میچ سنسنی خیز ثابت ہوا جس میں زواری کرکٹ اکیڈمی نے جہانیاں ٹائیگر کے خلاف ایک سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی زواری کرکٹ کلب کے محمد عرفان نے آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 35 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اولین کلب کے جنید خان اب تک ٹورنامنٹ کے سب سے ٹاپ بیٹسمین قرار پائے انہوں نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی پہلے میچ میں اولین سپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے ان کی جانب سے جنید خان اور مدثر گیلانی نے اننگز کا اغاز کیا دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت کی 131 کا مجموعہ حاصل کیا تو مدثر گیلا نی محمد موسیٰ کی گیند پر 77 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے بعد میں آنے والے بلے باز عزیر ممتاز نے جنید خان کے ساتھ مل کر 42 رنز کا اضافہ کیا جنید خان 90 رنز کے مجموعے پر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ عزیر ممتاز نے 22 رنز سکور کیے قاسم کرکٹ کلب کی جانب سے محمد موسی اور محمد آصف دو ،دو جبکہ شیر خانے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا القاسم کرکٹ ٹارگٹ کے حصول میں ناکام رہی اور چھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز حاصل کر سکی ان کی جانب سے عرفان ڈوگر نے نصف سینچری کے ساتھ 53 عبداللہ طارق 19 جبکہ محمد عبداللہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی اس طرح اولین سپورٹس نے اپنے پہلے میچ میں القاسم کلب کے خلاف 73 رنز سے کامیابی اپنے نام کی دوسرے میچ میں زواری کرکٹ اکیڈمی نے ایک اعصاب شکن میچ کے بعد جہانیاں ٹائیگرز کے خلاف تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جہانیاں ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 146 رنز کا مجموعہ حاصل کیا اور ان کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے ان کی جانب سے حاجی انصر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار چکوں کی مدد سے 59 راول حرات 22 جبکہ علی عمر نے 13 رنز بنائے بولنگ میں زواری کرکٹ اکیڈمی کے محمد عرفان سب سے کامیاب رہے انہوں نے 21 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شفیق احمد دو اور سکندر فاروق نے ایک وکٹ حاصل کی جوابی اننگز میں زواری کرکٹ اکیڈمی کے دونوں اوپنرز جلد اؤٹ ہو گئے جس سے ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی تا ہم بعد میں آنے والے بیٹسمینوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی محمد عرفان نے تین چھکوں کی مدد سے 35 کپتان اختر زواری نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 جبکہ شفیق احمد 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں