بہاولپور(کرائم سیل) ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ بہاولپورکی کرپشن کے مزیدسنسنی خیزانکشاف منظر عام پرآگئے‘ دونمبرپیسٹی سائیڈز مافیاکی سرپرستی کا انکشاف پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کی تجدیدرجسٹریشن کے نام پر انسپکشن کمیٹی کے نام پرایک لاکھ روپے فی کس وصولی، ورکشاپ میں پانچ ماہ سے کھڑی گاڑی کی ریپئرنگ کے جعلی بلوں کے علاوہ خزانہ سرکار سے فیول کی مدمیں بھی لاکھوں روپے کی وصولی کاانکشاف، ڈی جی پیسٹ وارننگ پر بھی پشت پناہی کا الزام، عوامی وسماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب اورسیکرٹری زراعت سے نوٹس لینے کامطالبہ‘تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ بہاولپورشاہدحسین کی طرف سے ہاؤس رینٹ اورسرکاری خزانہ سے ادائیگی بل بجلی اورلائسنسوں کے اجراء کے دوران کرپشن کے انکشافات کے بعدمزیدسنسنی خیزانکشاف ہواہے کہ موصوف نے اپنی ڈیڑھ سالہ عرصہ تعیناتی کے دوران دونمبرپیسٹی سائیڈز مافیاکونہ صرف کھلی چھوٹ دی بلکہ مبینہ سرپرستی بھی کی جس کی وجہ سے ڈیڑھ سال میں ایک بھی رنگے ہاتھوں ریڈنہ کیاہے صرف یزمان سے ایک بغیرلائسنس ڈیلرکیخلاف کاروائی کی گئی تھی اس کے علاوہ مبینہ طورپرخفیہ اطلاعات کے باوجود موصوف نے دونمبرمافیاکوقبل ازوقت مطلع کرکے انہیں فرار ہونے کاموقع فراہم کیا۔ یہ بھی انکشاف ہواہے کہ جن پیسٹی سائیڈزکمپنیوں کی رجسٹریشن ایکسپائر ہوجاتی ہے ان کی تجدیدرجسٹریشن کیلئے موصوف اپنے ڈویژنل ڈائریکٹراورزراعت توسیع کے کمیٹی ممبران کوملاکرفی انسپکشن ایک لاکھ روپے وصول کرتے تھے اورپھران کی رجسٹریشن پاس کی جاتی ہے یہ بھی بتایاگیاہے سرکاری گاڑیAKE-8749 رئیپرنگ کیلئے لاہورموٹرورکشاپ بہاولپورمیں اکتوبر2024 کوکھڑی کی اورپانچ ماہ تک اس کاکام ہوتارہااس طرح فروری2025 کوواپس لی اس دوران نہ صرف رئیپرنگ کے بوگس بل بنائے بلکہ فیول کی مدمیں ضلعی دفترخزانہ سے وینڈزنمبر30981349 کے تحت اکتوبرنومبردسمبرجنوری فروری اورمارچ کے دوران232000/- روپے نکلواکرہڑپ کرلیے اس کے علاوہ پانچ ماہ کے دوران ڈائریکٹرشاہدحسین اورڈرائیور محمدحسن نے جعلی ٹی اے ڈی اے بھی وصول کیااس طرح روزانہ کی بنیاد پرخزانہ سرکارکوبھاری نقصان پہنچایاجارہاہے اورموصوف شاہدحسین ڈی جی پیسٹ وارننگ عامررسول پربھی سرپرستی کاالزام لگارہاہے۔ عوامی وسماجی حلقوں اورکاشتکارتنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری زراعت اورڈی جی پیسٹ وارننگ سے سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔







