بہاول پور ( کرائم سیل) اوچ شریف میں اتائیت کا عروج، “قوم ” میں خبر شائع ہوتے ہی اتائی انڈرگراؤنڈ ہوگئے، تاہم محکمہ صحت نے تاحال کوئی ایکشن نہ لیا، “خون پانی ” والی ڈرپس، اسٹیرائیڈز اور ممنوعہ جنسی ادویات پھیری والے کے روپ میں سپلائی کرنا شروع، موٹر سائیکل پر لیڈیز بیگ میں اسٹیتھوسکوپ اور بی پی آپریٹس رکھ کر موسمی امراض کا اتائی چھپ چھپا کر علاج کرنے لگے، شہری تشویش میں مبتلا، ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور سی ای او ہیلتھ اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کریں، شہریوں کا مطالبہتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جریدہ “قوم” میں اوچ شریف شہر و ملحقہ دیہاتی علاقوں میں دھڑلے سے جاری اتائیت بارے خبر شائع ہوئی جس کے بعد پھٹے والی پل بستی کے اتائی جام اجمل و دیگر ان پڑھ ڈاکٹر منظر سے غائب ہو گئے ہیں، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، زرائع کے مطابق کافی عرصہ سے دیہاتی علاقوں میں رہائش پزیر غریب دیہاڑی دار مزدوروں کو بیمار ہونے پر ان پڑھ اور نان پروفیشنل اتائیوں نے علاج معالجہ کے نام پر اپنی چھوٹی بڑی دوکانیں بنا رکھی ہیں اور بعض نے تو اپنے ڈیرے اور بیٹھکوں کو اس کام کے لیے نجی کلینک بنا کر لوٹ مار مچا رکھی ہے، سر درد، نزلہ زکام اور موسمی بخار کے لیے مریض کو ڈرپ لگانا معمول اور کمزوری کے نام پر “خون پانی” والی بوتل لگانا عام پریکٹس بن چکی ہے جس سے ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگا کر اتائیت میں روز بروز اضافہ جبکہ علاقہ مکینوں میں ہیپاٹائٹس بی، سی، گردے و سانس کی بیماریاں، اور دیگر جلدی امراض کی بڑھوتری میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے لیکن محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسروں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، زرائع کے مطابق ہزاروں روپے منتھلیوں کی مد میں چپکے سے وصول کرنے والے زمہ داران کیونکر اتائیت کے فروغ کو روکیں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صحت فراہمی بارے ویثرن کی سرعام دھجیاں اڑانے والے اتائی حکومتی رٹ کا منہ چڑاتے نظر آتے ہیں، میڈیکل سٹورز پر ” کوبرا ” نامی گولیوں نے نوجوانوں میں خاصی دھوم مچا رکھی ہے جس کے باعث جنسی تقویت کے نام پر معمار پاکستان کو دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے جس میں ان اتائیوں کے ساتھ محکمہ صحت کے آفیسرز بھی برابر کے ملوث گردانے جاتے ہیں، شہریوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پہ بتایا کہ اگر محکمہ صحت والے ان اتائیوں کے ساتھ ملے ہوئے نہیں ہیں تو وہ جگہ جگہ موت بانٹتے نجی کلینکس بنا کر اتائیت کرنے والوں کے خلاف ایکشن اور بڑی کاروائیاں کیوں نہیں کرتے اور معصوم جانوں کے ضیاع بارے مجرمانہ خاموشی کا کیا مطلب ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور سی ای او ہیلتھ سے اوچ شریف شہر اور گردونواح میں اتائیت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب ڈپٹی ڈی ای او ہیلتھ نے اپنے موقف میں بتایا ہے کہ شہری ایسے عناصر کی نشاندہی کریں ہم انکے خلاف بھرپور ایکشن لیں گے۔







