لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

پاکستانی جیولین اسٹارز ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی ریاض میں سنہری کامیابی

ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی، ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کو اعزاز دلایا جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے اور یاسر سلطان کو 30 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نئی کیش پرائز پالیسی کے تحت اولمپک اور گیمز میں میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کو مالی مراعات دی جا رہی ہیں۔ پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ریاض میں 83.05 میٹر تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداروں نے دونوں ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں قومی اعزاز قرار دیا۔
اس کے علاوہ پاکستان نے باکسنگ میں بھی دو کانسی کے تمغے حاصل کیے، قدرت اللہ نے 55 کلوگرام اور فاطمہ زہرا نے 60 کلوگرام ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا، جنہیں 20،20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
جلد میڈلسٹ ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں