آج کی تاریخ

آپ کا یہ ہفتہ 29 اکتوبر سے 4 نومبر تک کیسا گزرے گا ،چاند گرہن کے کیا اثرات ہونگے ؟

اکتوبر کی 29 تاریخ سے نومبر کی 4 تاریخ تک حمل سے حوت کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟ اس ہفتے کے آغاز میں ہی ہونے والے چاند گرہن سے تمام بروج پر کیا اثرات مرتب ہونگے ؟ تمام تفصیلات جانیے۔

برج حمل،( Aries weekly horoscope In Urdu )

29 اکتوبر سے4نومبرتک یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا؟ اس ہفتے کا آغاز چاند گرہن سے ہو ا اور گرہن آپ ہی کے برج میں  لگا ۔ تو بہت زیادہ محتاط رہیے ۔یہ گرہن ابتدائی طورپر آپ کے صحت کے مسائل میں اضافہ کر سکتا ہے۔ آپ ےتنازعات کا شکار ہو سکتے ہیں ۔دوسروں کی باتیں سمجھنے میں مشکلات رہیں گی ۔ ہفتے کے آغاز میں کسی بھی نئے کام ابتدا نہ کریں ۔ جو پہلے سے کام چل رہا ہے ان کو ختم کرنے کے لیے بڑا اچھا وقت ہے۔ کسی سے تعلق جوڑنا ہے ،دوستی کرنی ہے تو اس ہفتے کے ابتدا ئی ایام بہتر نہیں ہیں۔ لیکن اگر کسی سے تعلق توڑنا ہے جان چھڑانی ہے تو اس کے لیے بہرحال یہ بہتر وقت ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ہفتے کا آغاز ازدواجی زندگی کے معاملات میں کچھ حد تک غلط فہمیاں پیدا کر سکتا ہے ۔ کہیں پہ شادی بیاہ رشتے کے حوالے سے بھی کوئی سلسلہ ہے تواس میں بھی تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ البتہ ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کے لیے بہتر رہے گا۔ مالی معاملات پر آپ کا قدر کنٹرول رہے گا۔ آپ کسی رشتہ دار کو ملنے کے لیے اس کے گھر تشریف لے کے جا سکتے ہیں۔ دوستوں کےساتھ خوشخوراکی کرنے کا موقع ملے گا۔ بچت کی طرف توجہ بڑھتی ہوئی نظر آتی ہے اور وراثت کے کوئی معاملات آپ کے حق میں جائیں گے۔ خاص طور پہ جو لوگ نوکری پیشہ ہیں آپ ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھائیں گے ۔آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا ۔ تعریفی جملے سننے کو مل سکتے ہیں۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کی مصروفیت کو بڑھا سکتا ہے ۔کسی بیمار کی عیادت کے لیے آپ کو کسی دوسرے شہر جانا پڑ سکتا ہے۔ دوستوں کے ساتھ متوقع ملاقات بہن بھائیوں کے ساتھ آپ کے رابطے میں بہتری رہے گی ،لیکن والد کا ذرا خیال رکھیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا سلام”131دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج ثور،( Taurus Weekly Horoscope in Urdu )

29اکتوبر سے لے کے 4 نومبر تک یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا ؟ اس ہفتے کاآغاز چاند گرہن کیساتھ شروع ہونے سے آپ کے خرچے کو بڑھائے گا۔ آپ سے مالی مدد معاونت طلب کرے گا نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو پیسے دینے پڑیں گے۔ تنہائی کا احساس ہو سکتا ہے ۔ اگر ماضی سے بیماری چلتی ہوئی آ رہی ہے تو اس پر بھی خرچہ ہو سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات کچھ حد تک متاثر ہوںگے۔ اس ہفتےکے آغاز میں رہے گی اور کوئی بہت پیارا آپ سے روٹھ کر دور جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اپنے رشتوں کی قدر کیجیےاور کسی کو بھی ناراض کرنے کی کوشش نہ کریں ۔اگر کسی سے قرض لیا ہے قرض اتارنے میں دشواری کو محسوس ہوگی ۔ قانونی معاملات میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ اور کوئی اہم چیز گم ہو سکتی ہے یا چوری ہونے کا خدشہ بھی پایا جاتا ہے۔ ہفتےکے درمیانی حصہ میں  تمام خرابیوں کو ختم کر تے ہوئے سب سے پہلے آپ کی صحت بہتر ہو گی ۔حوصلہ مندی پیدا ہو گی ۔ آپ کی ذات شخصیت میں تقویت کا عنصر ابھرتا ہوا نظر آئے گا۔ صبر ،برداشت، وفاداری پیدا ہوگی۔ ساتھیوں کا احساس کرنا تحفظ دینا آپ کیلئے آسان ہوگا۔ازدواجی زندگی کے معاملات میں بہتری غیر شادی شدہ افراد کی درمیانی حصے میں بہرحال بات چیت چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔کچھ چیزوں میں خریداری کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ ہفتے کا اختتام آپ کے جو شروع میں خرچے ہوئے تھے ان کو کنٹرول کرے گا۔بچت کریں گے ۔ پیسہ کہیں سے آتا ہوا نظر آتا ہے کہ آپ کی انکم میں اضافہ رہے گا۔ متوقع ہے کہ رشتہ داروں سے ملاقات ہو جائے اور کچھ پیچیدگیاں سلجھ جائیں گی ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا صمد “134دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ حسب توفیق نکالیے گا۔

برج جوزہ،( Gemini Weekly Horoscope in Urdu )

جمنائی کا 29 اکتوبر سے 4 نومبر تک یہ ہفتہ آپ کے لیےکیسا رہے گا۔ چاند گرہن کے اثرات سے آپ کو کچھ مشکلات کاسامنا کرپا پڑ سکتاہے۔ آپ کے کام کاج کاروبار میں نقصان کا اندیشہ ہے۔ یا جتنی آ ٓپ نے محنت کی تھی شاید آپ کی مرضی یا منشا کے مطابق اس کا صلہ نہ ملے۔ اولاد کی صحت پر توجہ دیں۔ محبت کرنے والے آپس میں لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔بہن بھائیوں کے ساتھ اختلافپیدا ہو سکتا ہے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ تلخیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات اتنے رکھیں جتنی ضرورت ہے ۔ضرورت سے زیادہ دوسروں پر انحصار نہ کریں۔کسی تقریب میں جا رہے ہیں تو خوش خوراکی اتنی کیجئے جتنی آپ کی صحت آپ کو اجازت دیتی ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے خرچے کو مزید بڑھا سکتا ہے ۔آپ کو نظرلگ سکتی ہے۔ سفر میںمحتاط رویہ اپنا کر رکھیں تیز رفتاری باعث حادثہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ گھر سے جب بھی نکلیں صدقہ خیرات ضرور دے کر نکلیے گا۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی کو محسوس کریں گے۔ اگر کسی کا ادھار اتارنا ہے تو قدرت آپ کو موقع دے گی کہ آپ اپنا قرض اتار سکیں گے۔وہ افراد جنہوں نے بیرون ملک امیگریشن اپلائے کر رکھا ہے آپ کو اس ہفتے کےدرمیانی حصے میں کچھ اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے ۔ہفتے کا اختتام آپ کے اندر حوصلہ مندی پیدا کرے گا۔ شریک حیات کےساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے” یا مومن “136دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

برج سرطان،( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )

29اکتوبر سے 4 نومبر تک یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا ؟ اس ہفتے کی شروعات گرہن سے ہونگی ۔ کام کاج کاروبا کے گھر میں وہ افراد جو روزگار کی تلاش میں ہیں آپ کو بھی مزید محنت کرنی ہےجو پہلے سے نوکری پیشہ ہیں آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے کام کاج کاروبار میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں ،دوسروں کو بات سمجھانے میں مسئلہ درپیش ہوگا۔ کوئی اہم میٹنگ ملتوی ہو سکتی ہے اورکوشش کریں اگر آپ نےملازمت کیلئے اپلائے کیا ہے یااپنی ملازمت بدلنا چاہ رہے ہیں تو ابھی بہتر وقت نہیں ہے ۔ اگر ملازمت چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اس ہفتے کا آغاز آپ کے لیے بہتر ہو سکتا ہے۔29تاریخ تو اس حوالے سے بڑی بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔ ہفتےکے درمیانی حصہ میں آپ کےکام کاج کاروبار میں ٹھہراؤ پیدا ہو سکتا ہے ۔آپ کی خواہشات کی تکمیل ہوتی دکھائی نہیں دیتی ۔ مخلص لوگوں سے ملاقات ہوناکچھ نئے دوستوں کا آپ کی زندگی میں آنا ہو سکتا ہے۔ اور کہیں سے بھی کوئی ایسی مدد مل سکتی ہے جو کسی انعام سے کم نہیں ہوگی ۔ محبت کرنے والوں کے لیے درمیانی حصہ بہتر رہے گا ۔طلباء اپنی تعلیم کو لے کر خاصے فکر مند دکھائی دیتےہیں۔ کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کو پریشان کر سکتی ہے ۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے خرچے کو بڑھائے گا۔اور یہ مت سوچیے گا کہ پہلی آئے گی اور پیسے آ جائیں گے وہ پیسے پہلے سے ہی تیار ہوں گے۔ کہ کہاں کہاں پہ کیا کیا آپ نے خرچ کرنا ہے ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا واسع”137 اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

برج اسد،( Leo Weekly Horoscope In Urdu )

گرہن آپ کے نصیب کے، کامیابی ، بیرونملک سفر، روحانیت ، مذہب کے گھر میںلگا ۔جس کے بعد بہت محتاط رہیے۔ کسی بھی کام میں جلد بازی بالکل نہیں کرنی ۔ والد کی صحت خراب ہو سکتی ہے تو اپنے بزرگوں کا والدین کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کو بالکل بے یارومددگار نہیں چھوڑنا ۔ کہیں بیرون ملک سفر کررہے ہیں توسفر پہ جانے سے پہلے کوئی صدقہ خیرات ضرور نکالیے گا۔ محنت بڑھے گی۔ بہن بھائیوں کے ساتھ بھی کچھ معاملات میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں ۔پڑوسیوں سے لڑائی جھگڑے کا امکان بھی پایا جا رہا ہے۔ ہو سکتا ہے نیند بھی پوری نہ ہو۔اس ہفتےکا درمیانی حصہ ان تمام خراب کیفیات کو ختم کرتا ہوا آپ کے اندر مستقل مزاج کو پیدا کرے گا۔ گو کہ آپ کا حاکم سیارہ شمس آج کل حبوت یافتہ چل رہا ہے، تو آپ لوگوں کو اپنا کوئی نہ کوئی ایڈوائزر مشیرضرور رکھنا چاہیے کہ صلاح مشورے کے بغیر کوئی بھی کام آپ کو نہیں کرنا چاہیے۔ جو افراد غیر شادی شدہ ہیں ان کے لیے بہتری رہے گی جو بے روزگار ہیں آپ کو بھی بہتر مواقع ملیں گے۔ گھر کے لیے کچھ چیزیں خریدیں گے ۔گھر میں مہمان داری ہو سکتیہے۔اس ہفتے کے آخر میں آپ کو کہیں سے فائدہ مل سکتا ہے۔ مالی طور پہ چیزیں کچھ تھوڑی بہتررہیں گی۔ دوستوں سے ملاقات رہے گی۔ اولاد کی تعلیم و تربیت کی فکر بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔روحانیت کا شوق دوبارہ سے لوٹ کر آ ئے گا۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ کسی اہم فرد سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا مومن” 145باراول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

برج سنبلہ،( Virgo Weekly Horoscope In Urdu )

ورگو کے لیے یہ ہفتہ کیسا رہے گا۔ اس ہفتے کے آغاز میں ہی فطری طور پر آپ کے آٹھویں گھر گرہن لگے گاجس سےنوکری پیشہ افراد کے اوپر بوجھ بڑھ جائے گا ۔ سفر کے دوران حادثات پیش آنے کا اندیشہ،ڈاکٹرکے پاس جانا پڑ سکتا ہے ۔وراثتی معاملات کے اندر لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ،نا امیدی مایوسی کی کیفیت کا بڑھ جانا، خرچہ بڑھ جانا، رشتہ داروں سے مسائل ، سسرال والوں کے ساتھ تعلقات میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ پیٹ کے مسائل ، بد پرہیزی کی وجہ سے صحت خراب رہے گی ۔ اور پھر بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی بول دینا اور بعد میں اس کے منفی نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں ۔تو اس ہفتے کے پہلے دو سے تین دن بڑے تحمل مزاجی کے ساتھ گزارنے ہیں ۔کیونکہ درمیانی حصے میں کمر جب شرف کا ہو گا آپ کا نصیبی آوری کرتے ہوئے آپ کے کاموں میں تسلسل لوٹ کر آئے گا ۔آپ کے کاموں میں آسانی پیدا ہو گی۔ تعلقات میں بہتری پیدا ہو گی۔محنت کا صلہ بہتر انداز ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ رواب بہتر ہوگا ۔والدین کی جانب سے کوئی نہ کوئی فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ترقی کے حوالے سے بھی کوئی اچھی چیزیں ہو سکتی ہیں اور اس ہفتے کا اختتام آپ کی عزت اور ساکھ کو بحال کرے گا۔ بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا ۔خاندان کے افراد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا حیُ” 148 مرتبہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج میزان،( Libra Weekly Horoscope In Urdu )

برج لبرا کے ساتویں گھر میں گرہن لگا جو ازدواجی زندگی کے اچھے بھلے چلتے ہوئے معاملات کو متاثر کر سکتا ہے۔کہیں سے پیسے آنے تھے ان کو روک سکتا ہے ۔کہیں پہ رشتہ دیکھنے جانا تھا اس میں مسائل آ سکتے ہیں  ۔شراکت داری میں معاملات خراب ہو سکتے ہیں ۔ غیر ضروری خریداری آپ کا بجٹ متاثر کر سکتی ہے۔ دوسروں کو بات سمجھانے میں دشواری کو محسوس کرنا اور کہیں پہ بھی کسی بھی چیز کی ابتدا آپ کے لیے مناسب
نہیں ہے۔ غصہ، ضد، چڑچڑا پن،حسد جیسی کیفیات کے عنصر بھی ابھرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اور اپنے ذوق کے مطابق فضول خرچی بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ تو اس ہفتے کی ابتدا تحمل مزاجی سے کیجئے گا۔ اور اس ہفتے کا درمیانی حصہ بھی کوئی اتنا بہتر نہیں ہے کیونکہ اس کے اندر بھی نا امیدی مایوسی پیدا ہو سکتی ہے ۔حادثات ہونے کے خدشات کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔صدقات دے کر نکلیے۔ انجان لوگوں سے محتاط رہیے ۔ جو بھی کہنا ہے کہنے سے پہلے الفاظ کا چناؤ بڑا سوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ وراثت کے معاملات میں مسائل پیش آسکتے ہیں اور بزرگوں میں سے کوئی بزرگ بیمار ہو سکتا ہے۔ تو گھر میں بزرگوں کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور کوشش کریں کہ اس ویکنڈ کو آپ باعمل بنائیے کیونکہ آپ کے لیے بہت اچھا ہے کہ خرابیاں پہلے پانچ دن رہیں گی۔ ہفتہ کا اختتام اتنا زیادہ پرسکون رہے گا کہ آپ اپنے آپ کو روحانی اعتبار سے پر لطف محسوس کریں گے سفر ہو سکتا ہے جو باعث برکت ہو گا۔دوستوں سے ملاقات اچھی ثابت ہو سکتی ہے بہن بھائیوں کا ساتھ خوش آئند رہے گا ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا علیم “150 مرتبہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

برج عقرب،( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu )

اس ہفتے کے آغاز میں لگنے والا گرہن سکارپیو کی صحت ، بیماری ، قرضے ، قانونی معاملات ، خوف ، روگ دکھ تکلیف ، نوکری ،ملازمین کے گھر میں لگ رہا ہے ۔ اپنی چیزوں کی حفاظت لازمی کریں ۔ کسی سے قرض لینے کی کوشش مت کیجیے گا کیونکہ آگے چل کے اتارنا آپ کے لیے دشوار ہو سکتا ہے۔ کہیںپر قانونی معاملات چل رہے ہیںتو کسی بھی چیز کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہے ورنہ چیزیں گلے پڑ جائیں گی ۔یا اگر کوئی فیصلہ ہے تو آپ کے خلاف بھی جا سکتا ہے۔صحت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ نوکری کی تلاش کر رہے ہیں تو تحمل مزاجی سے چلیے اور جو پہلے سے نوکری پیشہ ہیں ان کو بھی محتاط رہنا ہے۔ خدانخواستہ نوکری کام ختم ہونا دکھائی دیتا ہے۔ اس کا ہفتے کاآغاز کچھ اتنا زیادہ بہتر نہیں ہے۔ خرچہ بڑھے گا۔ شریک حیات کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ مہمان گھر آ سکتے ہیں۔ امیگریشن کے معاملات لٹک سکتے ہیں ۔ حاسدین تنگ
کریں گے ۔نظر بد کا شکار ہوں گے ۔دل کھول کے ا س ہفتے میں آپ نے صدقات دینے ہیں۔ اس ہفتہ کے درمیانی حصہ میں آپ کے لیے کچھ آسانیاں پیدا ہونگی۔ کہیں نہ کہیں سے کچھ پیسے آنے کی امید ہے۔
قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔ شریک حیات ساتھ اچھا تعلق رہے گا۔آپ کی صحت کچھ بہترہوگی اور کہیں پر سیر و تفریح گھومنے پھرنے کا پلان ہے تواس میں بھی بہتری کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ دوستوں کی مدد سے کچھ چیزوں کو سلجھا پائیں گے۔گھروالوں کی مدد سے کچھ چیزیں بہتر ہو جائیں گی ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا عفوُ”156 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج قوس،( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu )

یہ ہفتہ آپ کے لیےکیسا رہے گا ؟ابتدا ہی میں یہ گرہن آپ کے پانچویں گھر میں لگ رہا ہے۔ یعنی پیٹ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔اولاد کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے ۔محبوب بیمار یا محبوب سے ناراضگی یا محبوب کی جانب سے کوئی پریشانی لاحق ہو سکتی ہے ۔طلباکو تعلیمی میدان میں خاصی دشواری محسوس کرنی پڑے گی ۔وہ افراد جو آن لائن کام کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے بھی منفی رجحان رہے گا ۔نقصان بھی ہو سکتا ہے کہ ایسا نقصان جو آپ کے شاید وہم و گمان میں بھی نہ ہو۔دوستوں سے مایوسی رہے گی ۔کام کاج کاروبار میں نقصان ہو سکتا ہے۔خواہشات نہ ہونے کے برابر پوری ہو نگی۔ کسی تقریب میں شرکت کر کے مایوسی یا صحت خراب ہونے کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں ۔اس ہفتے کا درمیانی حصی آپ کی صحت کو مزید خراب کرے گا۔ خرچہ مزید بڑھائے گا۔ تنہائی اکیلا پن مزید پیدا کرے گا۔احتیاط کریں نوکری میں مسائل محسوس کریں گے۔ جن کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ان کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں ۔ والدہ کی صحت کا خیال رکھیے رشتہ داروں میں سے کوئی بیمارہے تو اس کی عیادت کو بھی جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے لیے بہتر ثابت ہوگا ۔جس میں شفا یابی ملنا ،صحت بہتر ہونا، غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات پیدا ہونگے ۔انکم میں کچھ حد تک تھوڑا سا اضافہ ہوگا۔ بے روزگار افراد کے لیے بہتر مواقع میسر آ سکتے ہیں۔ کوئی سفارش بھی کام آ سکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا قیوم”156مرتبہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

برج جدی،( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )

برج جدی کے زائچے کے چوتھے گھر گرہن لگا ۔جس میں گھر کا سکھ متاثرہو رہا ہے، گھر میں بے سکونی بے چینی ،کسی،چیز کا خراب ہونا ،والدہ کی صحت کا خراب ہونا، گاڑی سواری خراب ہو سکتی ہے۔ اور کوئی مہنگی چیز گھر میں بھی خراب ہو سکتی ہے اور گھر میں کوئی ایسا شخص آ جائے جس کی وجہ سےاچانک گھر کا ماحول ہی بگڑ جائے ۔یا باہر سے آپ آگ بگولہ ہو کر آئیں اور اپنے گھر کے ماحول کو اچانک خراب کریں۔ تو اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ کہیں پر نوکری کی تلاش ہے تو اس میں دشواری رہے گی۔ غیر مستقل مزاجی کے مرتکب ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دوسرے بجائے آپ کی تعریف کرنے کے آپ کے کاموں میں کیڑے نکال سکتے ہیں ۔تو یہ وقت ہے تھوڑا صبر برداشت کرنے کا ۔ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کے مزاج کو ذرا تھوڑا رومانوی کرے گا۔ دوستوں سے ، محبوب سے ملاقات متوقع ہے۔ اولاد کی تعلیم و تربیت پر توجہ ہونا کام کاج کاروبار کا منافع بہتر ہوگا۔ اب وقت ہے کہ کاروباری معاملات کو تھوڑا سا بہتر کرنے کا موقع ہے۔کسی روحانی محفل میں شرکت ہو سکتی ہے کسی اچھی تقریب میں شرکت کر کے اپنے آپ کو پرسکون محسوس کریں گے ۔اس ہفتےکا اختتام آپ کا خرچہ بڑھا سکتا ہے ۔شریک حیات کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ اگر کسی قانونی مسئلے میں الجھے ہیں اس میں مسائل پیدا ہو تے ہوئے دکھائی د یتے ہیں۔کوئی شخص آپ کو غلط رائے دے سکتا ہے۔ کسی کی غلط بیانی کی وجہ سے آپ پھنستےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا مانعُ”161 مرتبہ اول آخر14 دفعہ درود
پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

برج دلو،( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )

اس ہفتے کا آغاز برج دلو کے تیسرے گھر میں گرہن سے شروع ہو رہا ہے ۔یعنی فضول کی محنت کا بڑھ جانا، غلط فہمی کا شکار ہو جانا، چڑچڑا پن کہ لوگوں سے بلاوجہ فضول کی بحث کرسکتے ہیں ۔ آپ کو کوشش کرنی چاہیے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ آپ کے خون کے مسائل حل ہو سکیں ۔ پڑوسیوں کے ساتھ اختلافات پیدا ہو جانا اور بہن بھائیوں کے ساتھ بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ کزنز کے ساتھ بلاوجہ چھوٹی چھوٹی بات پہ بحث کرنا کہ خاندانی امور کیا چل رہے ہیں اس میں کود پڑنا اور چیزیں اپنے گلے لے لینا تو ذرا احتیاط سے کام لیں ۔ والد کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں۔آپ کی نیند متاثر رہے گی۔ اور ہو سکتا ہے کھانے پینے کا ہوش بھی نہ رہے ۔بہرحال اس ہفتےکے درمیانی حصے میں آپ کی یہ کیفیت ختم ہو جائے گی ۔ گھر والوں کےساتھ وقت گزرنا اچھا لگے گا ۔ماضی میں جن چیزوں پر آپ محنت کر رہے تھے اب اس کے مثبت نتائج حاصل کر ہونگے ۔ اگر کہیں نوکری کی تلاش ہے یا کام کاج کاروبار میں سرمایا کاری کرنا چاہ رہے ہیںتو مثبت ثابت ہوگا ۔ہفتے کا اختتام کام کاج کاروبار کے لیے بہتر رہے گا۔محبوب سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ بچوں کے ساتھ گھومنا پھرنا سیر و تفریح یا بچوں کی کوئی ذمہ داریاں پوری کرنے کا موقع ملے گا۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے” یا قدوس”170 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

برج حوت،( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )

اس ہفتے کے آغاز میں لگنے والا گرہن آپ کے فنانس کے گھر میں لگا۔ آپ گفتگو ، خاندانی معاملات ،،بچپن کے دوستوں سے ملاقات ان تمام چیزوں میں محتاط رہیے گا ۔ خرچہ اور صرف خرچہ ہی ہو رہا ہے ۔ اگر آپ کسی کو ملنے جا رہے ہیں یاکسی کی عیادت کرنے جا رہے ہیں تو ہو سکتا ہے دوسرا شخص آپ کو گھر میں ہی نہ ملے۔ آپ کی محنت آپ کے پیار محبت کا صلہ شاید آپ کو نہ ملے ۔اور اس میں کوئی انجان نہیں آپ کے اپنے ہی ہو سکتے ہیں ۔وراثت کے معاملات میں خرابی رہے گی۔ نوکری پیشہ افراد کے اوپر ذمہ داریوں کا پہاڑ ٹوٹ سکتا ہے تو ذرا احتیاط کیجئے گا۔ سفر کے دوران محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ گھر سے جب نکلیں صدقہ خیرات د ے کر نکلیں ۔دوران سفر گاڑی کا خراب ہونا ،حادثات ہونا، اور اجنبی افراد سے بھی محتاط ر ہیں ۔کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ آپ کے لہجے میں  تھوڑی سی تلخی رہے گی۔ بہرحال اس ہفتے کا درمیانی حصہ اندرون ملک سفر کا رہے، آپ کی محنت بڑھ جائے، والد کی صحت کا خیال رکھیے گا۔ بیرون ملک سفرکے حوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے لیے بڑا پرسکون
رہے گا ۔کاروباری معاملات بھی تھوڑے سے بہتر ر ہیں گے۔ اولاد کی جانب سے سکھ سکون رہے گا۔ازدواجی زندگی کے معاملات آپ کے پرسکون رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دوست آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے” یا سمیعُ”180 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں