آج کی تاریخ

زحل کی برج دلو میں انٹری،اگلے 8 مہینوں کیلئےکن بروج کے حالات بدلنے والے ہیں؟

زحل کے برج دلو میں سیدھا ہو نے سے تمام بروج کے حامل افراد کی زند گی میں بہت تبدیلیاں آئیں گی۔ ستاروں کی یہ ڈائریکشن جون 2024تک رہے گی۔زحل کے برج دلو میں سیدھے ہونے سے 12 بروج پر کیا اثرات ہونگے؟ مکمل تفصیلات جانیئے۔

(Aries Next 8 Month Jun 2024) برج حمل
زحل کے برج دلو میں سیدے ہونے سے برج حمل والے افراد کو بہت فوائد حاصل ہونگے ۔اگر آپ پراپرٹی یا رئیل اسٹیٹ کا کام کر رہے ہیں تو آ پ کو اچانک فائدے ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ زمین کے اندر پیدا ہونے والی معدنیات کا کام کرتے ہیں ،جیسا کہ آئل، گیس زیر زمین اگنے والی سبزیاں وغیرہ بھی آپ کو فائدہ دے سکتی ہیں ۔ حتیٰ کہ جو سکریب کا کا م کرتے ہیں ان کو بھی اللہ کے حکم سے فائدہ ہوتا ہوا دکھائی دیتاہے ۔ برج حمل والوں نے ایک چیز کا خیال رکھنا ہے کہ اگر آپ کے کوئی پرانے کام چل رہے ہیں تو اب ان کو سیدھا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔سست روی کا شکار کاموں کو درست کیجئے اپنی کوئی لمبی پلاننگ کرنا چاہتے ہیں ،تو اس کو بہتر کرنے کا یہ موقع ہے۔

(Taurus Next 8 Month Jun 2024)برج ثور
زحل کے برج دلو میں سیدے ہونے سے برج ثور کے پروفیشنل کیرئیر میں بہتری آ سکتی ہے ،لیکن اگر آپ نے اس بہتری کو رد کیا تو اللہ نہ کرے یہ آپکی بہت بڑ ی غلطی ہو سکتی ہے ۔جو آپ نے شاید سوچی بھی نہ ہو اور اگر آپ نے صبر و استقامت سے اور عقل سے کام لیتے ہیں تو اس کا الٹ کر لیجیے کیونکہ یہ تقاضا کرتا ہے صبرو استقامت کا ۔ برج ثور والوں کے لیے کا م کاروبار میں اچانگ کوئی تبدیلی آ سکتی ہے ۔

(Gemini Next 8 Month Jun 2024 ) برج جوزہ
جمنائی والے افراد کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات اچھے بنیں گے۔ والد سےکوئی جائیداد ، زمین ،ورثہ کے حوالے سے فائدہ ہو سکتا ہے ۔ بیرون ملک سے بھی آپ کو فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتاہے، حتیٰ کہ آپ کو اپنے ٹیچر ،گرو، امام سے فائدہ ہونے کا امکان بن سکتا ہے۔ اور اگر آپ جاب کے کے لیے کہیں باہر جانا چاہ رہے ہیں یا سفر کرنا چاہ رہے ہیں تو اس میں بھی آپ کو فائدہ مل سکتا ہے۔

(Cancer Next 8 Month Jun 2024) برج سرطان
سرطان کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی اور صحت کے حوالے سے تھوڑا سا خیال رکھنا پڑے گا۔ مالی لحاظ سے بھی اپنے اخراجات اور اپنی آمدنی کو متوازن کیجئے گا۔ کوئی جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں ۔ اور تھوڑا سا شریک حیات اور کاروباری شرکت دار دونوں کے حوالے سے خیال رکھیے گا ۔اگر آپ نے استقامت سے کام لیا تو آپ کو بھی اچھے نتائج مل سکتے ہیں کیونکہ ہر برج کے ساتھ الگ ہوتا ہے لیکن آپ کا پھر آگے
چل کے ایک بہت اچھا ٹائم آ رہا ہے۔

(Leo Next 8 Month June 2024) برج اسد
لیو والوں کو کاروبار میں فائدہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پہ اگر کوئی شراکت داری میں کام کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ آپ کے شریک حیات سے بھی آپ کو کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ آپ کواپنے اندر ایک انرجی محسوس ہو گی۔ طاقت میں اضافہ محسوس ہوگا۔ آپ کی شہرت عزت دولت اس میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی پرانا مرض ہے تو اس کو توجہ دیجیے گا ۔اس کے اوپر خیال رکھیے گا،خاص طور پر اگر یہ مرض پیٹ سے متعلق ہے ۔

( Virgo Next 8 Month June 2024) برج سنبلہ
آپ کے قانونی معاملات میں اچانک کامیابی دشمنوں کو بہت بُری لگ سکتی ہے ۔ اگر کوئی کام چل رہا تھا تو اس میں کامیابی مل سکتی ہے ۔اور زمین کی خرید وفروخت سے آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

(Libra Next 8 Month June 2024) برج میزان
لبرا والے افراد تھوڑا سا احتیاط کر یں  ۔آپ کو اسی سال میں اچانک boost ملے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کوئی سرمایا کاری کی ہوئی ہے تواس میں بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔اور اگر آپ نے عقل ودانش کے ساتھ کام لیا تو آپ کو کسی ہائی پروفائل شخصیت سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔

( Scorpio Next 8 Month June 2024) برج عقرب
آپ نے اپنی والدہ کی صحت کا خیال رکھنا ہے اور ساتھ ہی اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے ۔ آپ کی والدہ sciatica pain ہے ،جوڑوں میں درد ہے، ہڈیوں کا مسلہ ہے تو اس کا آپ نے خیال رکھنا ہے ۔ نئی چیز نہ خریدیں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے استعمال شدہ چیزیں آپ کے حق میں بہتر رہینگی۔

( Sagittarius Next 8 Month June 2024) برج قوس
برج والوں کی ماشاءاللہ سے ساٹھ ستی ختم ہو رہی ہے ۔مگر اب آپ کو فائدہ ہوگا ۔اگر آپ الیکٹرانکس کا کام کرتے ہیں ،انجینئرنگ ہیں کا کام کرتےیا کمیونیکیشن کے اندر ہیں۔ آپ یا آپ آئی ٹی سے متعلقہ کام میں ہیں تو بھی فائدہ ہو سکتا ہے ۔اور آپ کی کچھ پرانی چیزیں اب اختتام کی طرف جائیں گی ،جو آپ کو پریشان کر رہی تھیں۔ آپ کی زندگی میں نئے معاملات شروع ہونے کا امکان بنے گا، جو کہ آپ کے لیے آگے چل کر کوئی اچھی بنیاد بن جا ئیںگے ۔

(Capricorn Next 8 Month June 2024) برج جدی
کیپریکون والوں کو کچھ نہ کچھ تو مالی فائدہ ہوگا۔ آپ نے لمبی سرمایہ کاری کرنی ہے جس کا فائدہ تھوڑے عرصے کے بعد ملنا ہے۔ آپ کسی کام کے لیے جلد بازی نہ کیجئے گا اور گفتگو میں تھوڑا سا احتیاط کیجئے گا کبھی کبھی تھوڑی سی مایوسی کی کیفیت آ سکتی ہے تو اس میں گھبرائیے گا نہیں،انشاءاللہ چیزیں بہتر رہیں گی اور اگر آپ ملٹی نیشنل کمپنیوں میںکام کر رہے ہیں تو ان سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔

(Acquires Next 8 Month June 2024) برج دلو
آپ کی صحت اور آپ کی شخصیت میں سنجیدگی آئے گی ۔ایک پروقار شخصیت کا تاثر بننا شروع ہوگا ،مگر ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ اگر آپ نے انکساری اوریکسوئی سے کام لیا تو آپ کیلئے بہتر رہے گا ۔ آپ نے چھچھور پن والا کوئی کام نہیں کرنا ۔ جتنا آپ اپنے اندر سنجیدگی پیدا کریں گے ،اتنا آپ کے لئے بہتر رہے گا۔مالی معامات میں بھی فائدہ ہوگا ۔

(Pisces Next 8 Month June 2024) برج حوت
اگر آپ کی صحت میں کوئی مسلہ چل رہا ہے تو تھوڑا سا پیٹ کا خیال رکھیے ،پرانا مرض دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔آپ کے پاس کچھ اس قسم کی کیفیت ہے کہ پیسہ آئے گا بھی اورجائے گا بھی ۔کاموں کے نتائج ملیں گے مگر تھوڑا صبر کے ساتھ اور بہت عقل اور دانش سے کام لینا ہے۔مقدمے بازی سے اپنے آپ کو دور رکھیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں