آج کی تاریخ

آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے ہرادیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کیخلاف 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز سکور کیے ۔ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹک کر نہ کھیل سکی اور ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔نیدر لینڈ کے میکس او ڈاؤڈ 6 اور وکرمجیت سنگھ 25 ،کولن ایکرمین 10 ، باس دی لیڈے 4 ، سائبرینڈ اینجلبرچٹ 11 ، تیجا ندامانورو 14، لوگن وین بیک اور روئیلوف وین ڈیر مروے صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے ۔مچل مارش 9 ، اسٹیو اسمتھ 71، مارنس لبوشین 62، جوش انگلس 14، کیمرون گرین 8 اور مچل اسٹارک 0 رن بناکر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ وارنر نے 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،کپتان پیٹ کمنز 12 رنز ناٹ آؤٹ رہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں