Weekly Horoscope In Urdu 8 October To 14 October
برج حمل (Aries Weekly Horoscope In Urdu)
8 اکتوبر سے لیکر14 اکتوبر تک یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا؟ابتدائی طور پر اس ہفتے کا آغاز گھریلو ذمہ داریوں سے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ والدہ کی صحت اگر کسی وجہ سے خراب ہے ان کی صحت بہتر ہو گی ۔ رہائش کی تبدیلی بھی متوقع طور پر نظر آتی ہے گھر میں کسی تقریب کا اہتمام کرنے کا موقع ملے گا۔تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی ۔ذاتی گاڑی لینے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ سواری لینے میں آسانی ہو سکتی ہے۔ یامرمت کروانے کا موقع بھی ملے گا۔ وہ افراد اپنی نوکری کو تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں آپ کے لیے بہتر ایام ہیں ۔اس ہفتے کے آغاز میں جو بے روزگار افراد ہیں۔ ان کے لیے بھی بہتر مواقع رہیں گے۔ کچھ اہمملاقاتیں رہیں گی کچھ مثبت فیصلے ہوں گے مستقبل کو لے کر اہم مشاورت بھی شامل حال رہے گی۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ اولاد کی طرف توجہ رہے گی۔ محبت کرنے والوں کے لیے پرسکون لمحات ہو سکتے ہیں۔ لیکن محبوب کی صحت خراب ہونے کا خدشہ دکھائی دیتا ہے۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا ۔کام کاج کاروبار میں سرمایہ کاری فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے کے درمیانی حصے میں متوقع ہے کہ کسی تقریب میں شرکت کریں اور دوستوں سے ملاقات کریں ۔ ہم راز اور ایڈوائزر سے دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ کچھ چھوٹی موٹی بیماری آپ کو تنگ کر سکتی ہے ۔ہفتے کے آخر میں گرہن بھی ہے اور گرہن آپ کی صحت کو خراب کر سکتا ہے ۔قرض مت لیجیے گا۔ قرض لیں گے تو بہت برے پھنس جائیں گے ۔کوئی اہم چیز گم سکتی ہے۔ چوری شکاری کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔ اخراجات میں اضافہ رہے گا۔مہمان آپ کے گھر آ سکتے ہیں۔ کوئی شخص آپ سے پیسوں کی مالی مدد معاونت طلب کر سکتا ہے اور بیرون ملک سفر امیگریشن سیٹلمنٹ بیرون ملک رہائش کی تبدیلی کے حوالے سے بھی کافی دکھائی دیتے ہیں۔
اس ہفتے کے آخر میں ذہنی دباؤ کافی زیادہ بڑھے گا۔ جس میں تنہائی کا احساس ہو سکتا ہے اور جب دل کی بات کسی سے کرنی ہو تو پھر بھی شاید آپ کو یہ لگے کہ ہم اپنے دل کی بات کس سے کریں۔ اس پورے ویک میں پہلے پانچ دن آپ کےلیے بہتر ہیں ۔ وہ افراد جو آن لائن ٹریننگ کرتے ہیں آپ کے لیے درمیانی حصہ بڑا اچھا رہے گا۔ اور وہ افراد جو کسی کی تیمارداری یا کسی سے ملنے کے لیے جا رہے ہیں سفر کے معاملات تھوڑے سے بہتر رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بزرگوں کی مدد رہے گی۔اور خاندانی معاملات بھی کچھ زیر بحث آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔خرید و فروخت میں میانہ روی رکھیے گا بجٹ متاثر ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ نے اس میں احتیاط نہ کی اور کوئی بھی ایسی چیز جو مہنگے داموں خرید رہے ہیں اس کی رسید ضرور لیجئے گا ۔کیونکہ خدشہ ہے کہ اس کا خراب ہو جانا اوربعد میں تبدیلی میں آپ کو مسائل کا سامنا ہو سکتاہے ۔ بینکنک کےمعاملات زیر بحث آئیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یا مہدی”56بار اس کو اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلےرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج ثور ( Taurus Weekly Horoscope In Urdu)
8 اکتوبر سے14 اکتوبر تک برج ثور کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا۔ ابتدائی طور پر اگر دیکھا جائے تو اس ہفتہکا آغاز آپ کی ذمہ داریوں کو بڑھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے مصروفیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا۔ اپنی ذات کے لیے وقت نکالنا تھوڑا سا مشکل ہو گا ۔ ہو سکتا ہے کہ نہ کھانے پینے کا حوش رہے ۔کسی غلط فہمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ بہن، بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں صبرو تحمل کی ضرورت ہوگی۔ پڑوسیوں کے ساتھ مل کر کوئی سیر و تفریح گھومنا پھرنا ہوسکتا ہے۔ متوقع ہے کہ اندرون ملک سفر کسی ضروری کام کے تحت کرنا پڑے۔ مختصر چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لیے منافع کا رجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اپنے ذاتی کاموں میں جب آپ محنت کریں گے تو ذرا زیادہ مشقت کرنا پڑے گی۔ لیکن دوسروں کے لیے کوئی بھی کام انجام دے رہے ہیں تو باآسانی ہو جائیں گے۔ والد کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں۔بیرون ملک سفر میں دشواری کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کی نیند متاثر رہے گی بے خوابی کی کیفیت کا شکار رہیں گے۔ اور آپ کےبنتے ہوئے کام اچانک بگڑ سکتے ہیں ۔تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔یا بالکل ختم ہوتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔لیکن یہ کیفیت اس ہفتےکے آغاز میں ہیں ۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ قدربہتر ہے کہ جس میں محنت کا صلہ ملنا خاندانی کے معاملات بہترانداز میں انجام پذیر ہوں گے۔ گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ہوگا۔ رشتہ دار آپ کو ملنے کے لیے آ سکتے ہیں۔ وہ افراد جو نوکری کام کاج کاروبار میں تبدیلی چاہتے ہیں یااس کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کے معاملات بہتر رہیں گے۔ بے روزگار افراد کے لیے بھی اچھے مواقع فراہم ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ہفتے کے اختتام پر 14 تاریخ کوچونکہ گرہن ہوگا تو اس کے اثرات ویسے ہی پہلے سے شروع ہو جاتے ہیں۔ پیٹ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ محبت کرنےوالوں میں جدائی کا عنصر نظر آتا ہے۔ بچوں میں سے کوئی بچہ بیمارہو سکتا ہے۔ بچوں کی صحت کا خیال رکھیے گا۔ آپ کے دوست بھی بیمار ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کاروباری معاملات میں نقصان کااندیشہ پایا جا سکتا ہے۔ ایسا نقصان جو شاید آپ کے گمان میں نہ ہو اور جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ غلط ثابت ہو گا۔ سنی سنائی باتوں پر یقین مت رکھیے گا۔
اس ہفتے کے آخر میں آپ کے جو ہمراض ہیں وہ بھی کوئی بہتر صلاح مشورہ دیتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے اس کا مطلب ہے کہ اس کا اپنا مفاد کہیں نہ کہیں پوشیدہ ہے۔ وہ آپ سے بھی کوئی چیز بدلے میں چاہتا ہے ۔ بڑوں سے یابزرگوں سے تھوڑی سی ڈانٹ ڈبٹ آپ کو سننی پڑے گی اس ہفتے میں اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا مجید”57 بار اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
برج جوزہ( Gemini Weekly Horoscope In Urdu)
برج جوزہ کا 8 سے14 اکتوبر تک ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا؟ برج جوزہ والوں کا اس ہفتے کا آغاز مالی اعتبار سے بڑا بہتر ہے کہ اگر کسی سے دل کی بات بھی کرنی ہے تو دل کی بات کرنے میں آسانی رہے گی۔ دوسروں سے کوئی مدد لینا ہے یا فائدہ لینا ہے تو اس میں بھی آسانی کے مواقع دکھائی دیتے ہیں ۔متو قع ہے کہ رشتہ داروں سے ملاقات رہے۔ خاندانی امور، وراثت کے امور آپ کے حق میں جا سکتے ہیں نوکری پیشہ افراد کے لیے اس ہفتے کی ابتدا بڑے بہتر انداز میں ہو گی۔ مثبت نتائج ملیں گے افسران بالا سے تعریفی الفاظ سننے کو مل سکتے ہیں۔ ترقی کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خیر و خبر ملے گی۔ خوش خوراکی ،گھر سے باہر کھانے پینے کا پروگرام بن سکتا ہے یا گھر میں کسی دعوت کا اہتمام بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پرانے دوستوں سے یا بچپن کے جو ساتھی تھے ان سے اچانک راہ میں چلتے ہوئے ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ کوئی اچھا معالج مل جائے گا۔ وراثت کے معاملات آپ کی حق میں جا سکتے ہیں ۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی مصروفیت کو بڑھائے گا۔ غیر ضروری ذمہ داریاں بھی بڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔جو شاید آپ کے کرنے کی نہیں تھیں لیکن ذمہ داری انسانیت کے ناطے بھی نبھاتے ہوئے آپ دکھائی دیتے ہیں اور کوشش کریں کہ بزرگوں کے ساتھ اپنے تعلقات اور روابط کو بہتر رکھیں۔ بے ادبی کے مرتکب نہ ہوں۔ اگرکسی غلط فہمی کا شکار ہو جائیں تو گفتگو کر لینے سے غلط فہمی کاازالہ ہو سکتا ہے۔ کزنز کے ساتھ ملاقات رہے گی۔ چھوٹے بہن بھائی آپ کے کام آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
اس ہفتے کا اختتام چونکہ گرہن کیساتھ ہوگا۔ اس ہفتے کی آخری تاریخ میں تو گھر کا ماحول شاید تھوڑا سا کشیدہ ہو جائے ۔ والدہ کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور اگر آپ کے گھر میں کوئی تقریب ہے یا مہمانوں کو مدعو کر رکھا ہے تو ہفتے کے آخر میں مت کیجئے گا کیونکہ ہو سکتا ہے کہ گھر کے اندر کسی چھوٹی سی بات کو لے کر کوئی بد مزگی پیدا ہو جائے۔ اور پھر جان بچانا تھوڑا سا مشکل ہو جائے ۔بات دست و گریباں تک بھی جا سکتی ہے ۔ ایک دوسرے کے ساتھ خرید و فروخت میں بھی احتیاط کیجئے گا۔ مہنگی چیزوں کی خرید و فروخت اور تیز رفتاری میں احتیاط کریں۔ اللہ تعالی کا ایک نام “یا موسی:58 بار اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج سرطان(Cancer Weekly Horoscope In Urdu )
برج سرطان کا 8 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا۔ برج سرطان کیلئے اس ہفتے کے آغاز میں صحت کی بحالی ،شفا یابی، حوصلہ مندی میں اضافہ ہوگا ۔ آپ کی شخصیت میں تقویت ہونا ،آپ کے اندر سحر انگیزی سے دوسرے آپ کی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے ۔کسی بھی چیز کی ابتدا آپ کے لیے نیک ثابت ہو سکتی ہے کسی بھی کام کا آغاز چاہے وہ کاروبار ہو یا کسی کے ساتھ تعلق جوڑنا ہے یا کوئی آپ سے ناراض ہے تو اس کو منانے میں کافی حد تک کامیاب رہیں گے ۔کافی حوصلہ مند دکھائی دیتے ہیں۔ سیر و تفریح پر بھی توجہ رہے گی۔ خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔ ایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی ان کی بات چیت چلنے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ ازدواجی زندگی پرسکون رہے گی ۔شراکت داروں کے ساتھ مل کر کچھ اہم معاملات بھی زیر بحث آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے مالی معاملات کو بہتر رکھے گا۔ اگر کہیں سے کوئی قرض لینا ہے تو میں آسانی رہے گی۔ بنک کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اپنی عقل،شخصیت اور تعلقات کو استعمال کر کےاپنی زندگی میں آنے والی مشکل کو دور کرنے میں آپ فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ بذات خود وراثت کے معاملات آپ کے حق میں رہیں گے۔کسی اچھے طبیب یاڈاکٹر سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ سیر و تفریح کے معاملات خوشگوار رہیں گے۔ سفر بھی خوشگوار تاثر چھوڑ کر جائے گا۔ آپ کی جو ذمہ داری ہے اس کو خیر و عافیت سے نبھائیں گے۔ جس کی وجہ شخصیت کو سراہا جائے گا۔
لیکن جناب اتنا خوش ہونے کی ضرورت نہیں ۔کیونکہ اس ہفتے کا جو اختتام ہے اس میں لگنے والا گرہن آپ کی ذمہ داریوں کو بڑھائے گا ۔ لڑائی ،جھگڑے کا اندیشہ بحث و مباحثے کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔ بزرگوں کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ آپ کی نیند متاثر ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ نے آرام کرنے کا پلان بنایا ہے تو ستاروں کو دیکھتے ہوئے شاید آپ کو آرام کرنے کا موقع نہ ملے ۔سفربھی کر سکتے ہیں ۔ جو لوگ چھوٹا موٹا کاروبار کرتے ہیں تو ان کے لیے بھی نقصان کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا باطن”62 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج اسد( Leo Weekly Horoscope In Urdu )
8 اکتوبر سے14 اکتوبر یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا؟ اس ہفتے کی ابتدا ان لوگوں کے لیے تو بڑی شاندار ہے جو بیرون ملک سیٹ ہونا چاہ رہے ہیں یا کسی جگہ ہجرت کرنا چاہ رہے ہیں۔ خاندان کے ساتھ امیگریشن کا پلان بنایا ہوا ہے یا اپنی قسمت کو آزمانے کے لیے کہیں پہ ویزا اپلائے کیا ہوا ہے تو آپ لوگوں کے لیے اس ہفتے میں یا ابتدا ہو جائے گی یا کوئی اچھی خبر سننے کو مل جائے گی۔ یا کہیں نہ کہیں کوئی مثبت پیش رفت ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔لیکن عمومی طور پرتمام لوگوں کے لیے خرچہ ہے۔ تنہائی ہی تنہائی ،اکیلا پن ہی اکیلا پن ہو سکتاہے یانظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اپنی چیزوں کو اپنی حد تک محدود رکھیے گا۔ ہر کسی کے ساتھ ہر بات کرنا ضروری نہیں ۔ذہنی دباؤ کی کیفیت بڑھے گی ۔ لوگوں کا رویہ بڑا سخت رہے گا۔ آپ خود ویسے سخت جان ہے لیکن لوگوں کا رویہ دیکھ کر آپ اندر سے ٹوٹتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ صحت پرخصوصی توجہ دیں ۔قرض اتارنے میں بہرحال آسانی ہو گی۔ خلق خدا کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔ کوئی کھوئی ہوئی چیز مل جانے سے انجانی خوشی محسوس ہو سکتی ہے۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے لیے خیر و عافیت کا رہے گا ۔کسی بھی کام کی ابتدا نیک رہے گی۔تعلقات میں بہتری ازدواجی زندگی پرسکون، غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چل سکتی ہے۔ انکم ،آمدن میں اضافہ رہے گا۔ دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔
اس ہفتے کے اختتام میں گرہن لگ رہا ہے ۔جس سے آپ کے خرچہ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بد زبانی ،بد اخلاقی آپ سے ہو سکتی ہے ۔بے ادب بھی ہو سکتے ہیں ۔دوران سفر مشکلات حادثات پیش آ سکتے ہیں ۔اجنبی افراد سے رہنے کی ضرورت ہے۔ اور نیم حکیم سےخطرہ ہو سکتا ہے ۔ بغیر سوچے سمجھے کسی کے پاس بھی اپنا علاج کروانے چلے جائیں گے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا حمید”62بار اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج سنبلہ (Virgo Weekly Horoscope In Urdu)
8 سے 14 اکتوبر تک یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا ؟ابتدائی طور پر اس کا آغاز رزق روزگار میں منافع سے ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ کوئی دیرینہ خواہش پایا تکمیل کو پہنچتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ دوستوںکے ساتھ گپ شب ملاقات کرنے کا موقع ملے گا۔ اور مستقبل کے حوالے سے اہم لوگوں کے ساتھ کوئی اہم فیصلے ،مشاورت کریں گے ۔ بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیں گے۔ بزرگوںکی مشاورت شامل حال رہے گی ۔والد کی جانب سے کوئی مدد یا فائدہ آپ لوگوں کو مل سکتا ہے۔ کسی اہم میٹنگ کا حصہ بننا۔کسی تقریب میں شرکت کر کے خوشی محسوس کریں گے۔ سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جو افراد آن لائن ٹریننگ کاروبار کرتے ہیں آپ کے لیے منافع رہے گا۔ اولاد کی جانب سے خوشی مسرت راحت ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ تعلیمی اعتبار سےطالبعلم کی دلچسپی ، مصروفت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔اساتذہ سے رابطے میں رہیں گے۔ اگر پیٹ کے مسائل چل رہے تھےتو صحت کچھ تھوڑی سی بہتر ہوگی ۔ محبت کرنے والوں کے لیے بھی بہتر ایام ثابت ہوں گے۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ رہے گا۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کا خرچہ بڑھا سکتا ہے۔ آپ کے اندر تنہائی کا عنصر پیدا کر سکتا ہے کہ ہم سارے کام کر رہے ہیں اور ہماری مدد کے لیے کوئی نہیں ہے۔ بہرحال یہ ایک کیفیت ہے گزر جائے گی۔ اور اپنی صحت پر بھی خصوصی توجہ دیجیے گا ،بیماری پر خرچہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ چاہے اپنی بیماری ہے یا گھر میں کوئی شخص بیمار ہے کہیں نہ کہیں سے خریدتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں کسی کی مالی مدد معاونت بھی آپ کر سکتے ہیں صدقہ خراب ضرور دیجئے گا۔ بیرون ملک امیگریشن کرنے والوں کے لیے بہتر معاملات رہیں گے لیکن اپنی قیمتی چیزوں کی حفاظت کیجیے چوری چکاری کا اندیشہ ہے۔ دھوکہ دہی کے اندیشے کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ۔
اس ہفتے کے اختتام پر گرہن لگنے جا رہا ہے جس کی وجہ سے سر درد کی شکایت ہونا, نیند نہ آنا اور جب کام پہ بیٹھے ہیں تو غنودگی میں رہے گی ۔کسی بھی کام کو شروع مت کیجیے گا ۔ہفتے کا اختتام آپ کے لیے مناسب نہیں ہے ۔کوئی تعلق جوڑنا ہے یا رشتہ ہونا ہے یا ازدواجی زندگی کے معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔غیر ضروری شاپنگ آپ کے بجٹ کو متاثر کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ دوسروں کے ساتھ چھوٹی سی بات پہ تلخ کلامی یا غلط فہمی کے شکار ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ تو یہ ہفتہ ابتدا میں تو بڑا اچھا ہے لیکن باقی جو چار پانچ دن ہیں خرچہ ضرورت سے زیادہ ہوتاہوا دکھائی دے رہا ہے۔کوئی بھی چیز جذباتی فیصلہ کرتے ہوئے مت خریدیے گا ۔کیوں کہ آپ کا بجٹ متاثر ہو جائے گا۔ اور سفر سے بھی گریز کریں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا وکیل “66دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیے گا۔ کسی بھی پیلے رنگ کی چیز کا صدقہ نکال سکتے ہیں ۔
برج میزان (Libra Weekly Horoscope In Urdu )
برج میزان 8سے 14 اکتوبر یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا؟ابتدائی طور پہ برج میزان والوں کے لیے ذمہ دار یوں کو احسن طریقے سے نبھانا، ترقی کے بہتر مواقع ملنا یا اس کے لیے کوئی راہ ہموار ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ کام کاج کاروبار میں سرمایہ کاری کرنا آپ کے لیے بہتر رہے گا ۔آپ مستقل مزاج نظر آ ر ہے ہیں اور اپنی چیزوں کو بڑی ثابت قدمی کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گے۔ کچھ اہم افراد یااہم عہدے داروں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا ۔گھر کے لیے کوئی مہنگی چیز خریدنے میں کامیاب رہیں گے ۔گھر میں مہمانوں کی آمدورفت ہو سکتی ہے۔ والدہ سے بھی کو ئی مدد ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اگرماضی میں کسی چیز پر محنت کر رہے تھے تو اس کے مثبت نتائج مل جائیں گے ۔بےروزگار افراد کے لیے بہتر مواقع رہیں گے۔ آپ کی شخصیت کو سراہا جائے گا ۔آپ کے ماتحت کام کرنے والے افراد آپ کے لیے مدد گاررہیں گے بلکہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہوں گے ۔
اس کےدرمیانی حصہ میں آپ کی کوئی ایک درینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔ محبت والوں کے لیے بہتر ایام رہیں گے اور روحانیت کے شوق میں بھی اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ کسی محفل میں شرکت کر کے خوشی محسوس کریں گے ۔بچوں کی تعلیم و تربیت کو لے کر خاصے مصروف عمل نظر آ رہے ہیں ۔آن لائن ٹر یڈنگ، بزنس ،کرنسی، سٹاک میں دلچسپی رکھنے والے اپنی قسمت کو آزما سکتے ہیں ۔دیگر کاروباری افراد کے معاملات میں منافع کسی بھی کام میں فائدہ رہے گا۔ شوشلائزنگ کرنے کا موقع ملے گا کچھ نئے لوگ آپ کی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں جن کے ساتھ روابط قائم رہیں گے۔ اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ درمیانی حصے میں کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کو تنگ کرے گی اور ہو سکتا ہے ہفتے کے آخر تک وہ جاری رہے اور بیماری کے اوپر آپ کو خرچہ کرنا پڑے۔
ہفتے کے آخر میں گرہن لگنے جا رہا ہے ۔ گھرمیں غیر ضروری خرچہ جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا وہ آپ کو کرنا پڑے گا ۔کوئی بن بلائے مہمان آپ کے گھر تشریف لا سکتے ہیں کوئی ایسی دعوت دینی پڑ سکتی ہے جو آپ نہیں دینا چاہتے تھے یا جس کے میزبان آپ نہیں تھے لیکن آپ کو مجبورا میزبان بننا پڑے گا ۔ کچھ قیمتی چیزیں بھی گم ہوں گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے”یا حکیم”68 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج عقرب ( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu)
8سے 14 اکتوبر یہ ہفتہ آپ کے لئے کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے برج عقرب والوں کا یہ پورا کا پورا ہفتہ سوائے گرہن والے دن کے انتہائی شاندار اور بہترین دکھائی دیتا ہے ۔ شروع سے ہی قسمت آپ پے مہربانی کر رہی ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کام میں آسانی رہے گی۔ کاموں میں تسلسل رہے گا ۔آپ کینیند پرسکون رہے گی ۔اس ہفتے کے پہلے دو دن اگر کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجئے گا۔مستقبل کے حوالے سے کچھ اشارے آپ کو اپنے خوابوں میں مل سکتے ہیں۔روحانیت کے شوق کو فروغ ملے گا۔قابلیت میں فائدہ رہے گا۔ بیرون ملک سفر کے حوالے سے معاملات بہتر ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ والد کی قربت رہے گی ،والد سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ محنت کا صلہ ملے گا ۔آپ کے لیے بہن بھائی مدد گار رہیں گے۔ کسی غلط فہمی کا ازالہ ہو جائے گا ۔
کاروباری افراد کے لیے اس ہفتے کا درمیانی حصہ بڑا بہترین رہے گا۔ بے روزگار افراد کے لیے بھی اچھا ہے اپنی قسمت کو آزمائیے۔ کام کاج کاروبار میںسرمایہ کاری کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ہو سکتاہے۔اگر زمین جائیداد کے لیے تگ و دو محنت کر رہے ہیں توکوئی اثاثہ بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ماضی میں جن چیزوں کو پانے کیلئے محنت کر رہے تھے اس کے مثبت نتائج ملیں گے ۔ والدہ کی مدد ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔
اس ہفتے کا اختتام تھوڑا سا احتیاط طلب ہے ۔کیونکہ گرہن لگنے جا رہا ہے ۔یہ آپ کی خواہشات کو متاثرکر سکتا ہے، پیٹ کے مسائل بڑھا سکتا ہے۔ محبت کرنے والوں کے لیے مسائل پیدا کرے گا ۔ بچوں کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔آپ کو بھی کوئی چھوٹی موٹی بیماری،نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، کمر میں درد، گھٹنوں، ٹانگوں میں اور پیروں ، ٹخنوں میں بھی تکلیف آپ محسوس کر سکتے ہیں ۔یا ہڈیوں کی تکلیف جسم میں ہو سکتی ہے۔ تو اس حوالے سے احتیاط کیجیے گا۔ اور سوچے سمجھے بغیر کسی کو بھی پیسے دے دینا یہ کوئی عقل مندی نہیں ہے ۔بڑی سوچ سمجھ کر چیزوں کو آپ نے مثبت جانب لے کر جانا ہے۔ اور اگر کسی سے کوئی دل کی بات کرنا چاہ رہے ہیں کسی کو پیغام پہنچانا چاہ رہے ہیں تو جناب پہلے پانچ دن آپ کے لیے اچھے ہیں ۔ہر کام کے لیے پہلے پانچ دن اچھے ہیں۔ بیرون ملک سفر کرنے والے اس ہفتے کے آغاز میں ان کو بہتری کے
مواقع ملیں گے۔چھٹی منا کر اور کام کاج کاروبار کے اندر خرچہ بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یا جلیل “73 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا۔ کسی بھی سفید رنگ کی چیزوں کا
صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج قوس (Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu)
برج قوس 8سے 14 اکتوبر یہ ہفتہ آپ کےلیے کیسا رہے گا ؟ برج قوس والوں کا آغاز مشکلات، رکاوٹوں کا بڑھ جانا، نا امیدی، مایوسی ،بنتے ہوئے کام اچانک رک جانے سے ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔نوکری پیشہ افراد کے اوپر دباؤ ذمہ داریاں بڑھ جانا کاروباری معاملات میں بھی ذمہ داریاں بڑھ جا ئیں گی۔ خاندانی معاملات میں بھی وراثت کے معاملات بھی سر ابھارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ڈاکٹر کے جانا پڑے ۔اخراجات میں اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ خوش خوراکی آپ کی صحت کوخراب کر سکتی ہے۔ پرانے تعلق اچانک چھوٹتے ہوئے ہاتھ سے جاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں تو اس کا آغاز بڑی عقل مندی سے آپ نے کرنا ہے کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا۔ حساسیت کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا اگر تو آپ غصہ نہیں کرتے بہت اچھی بات ہے لیکن غصے کو بھی اپنے اوپر آپ نے حاوی نہیں ہونے دینا۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے لیے خوش بختیاں لے کے آئے گا۔ خیر و برکت کا ہو گا کاموں میں تسلسل رہے گا۔ نصیب یاوری کرتے ہوئے ہر کام میں آسانی بہتری دکھائی دیتی ہے کامیابی قسمت آپ کا ساتھ دے دے گی ۔آپ کا وقت، آپ کا مقدر، آپ کے ساتھ بہتر طور پر پیش آئے گا۔ محنت کا صلہ ملے گا۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ والدین کی جانب سے مدد ملتی رہے گی۔ بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے ایام بہتر رہیں گے۔آپ کی نیند پرسکون رہے گی ۔اور اگر ہفتے کے ابتدائی سے پہلے جو درمیانی حصہ ہے اس میں آپ کوئی خواب دیکھیں تو اس کی ضرور معلوم کیجئے گا اندرون ملک سفر ہو بیرون ملک سفر ہو اس میں آسانی رہے گی۔ پڑوسیوں سے اچھے تعلقات مراسم رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
اس ہفتے کا اختتام کام کاج کاروبار میں نقصان کو پیدا کر سکتا ہے کیونکہ گرہن لگنے جا رہا ہے۔ جس سے ملنا چاہ رہے ہیں وہ تو نہیں ملے گا لیکن جس سے نہیں ملنا چاہ رہے وہ ملاقات ہو جائے گی اور گھر میں بھی کچھ چیزیں خراب ہو سکتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا” باسط ” 72دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج جدی (Capricorn Weekly Horoscope In Urdu)
برج جدی8 سے 14 اکتوبر تک یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا؟ اس ہفتے کی ابتداء ان لوگوں کے لیے خوش آئند ہے جو غیر شادی شدہ ہیں۔ شادی ہونے کے حوالے سے بہتر مواقع ہونا کہیں پہ بات چیت چلنا اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں اور محبت کی شادی کرنا چاہ رہے ہیں اور یہ راز ابھی تک آپ نے اپنے گھر والوں سے اس کا ذکر نہیں کیا تو آپ اس ہفتےکے پہلے دو دن میں اس چیز کا ذکر کر سکتے ہیں آپ کے گھر والے آپ کو سپورٹ کر سکتے ہیں آپ کی بات بن سکتی ہے۔ جو پہلے سے شادی شدہ ہیں آپ لوگوں کے لیے ازدواجی زندگی کے معاملات بہترپرسکون رہتے نظر آتے ہیں کسی وجہ سے کوئی رنجش ہے۔ آپس میں گفتگو کر لینے سےناچاقی کو ختم کرنے کا موقع ملے گا۔ کھانا پینا گھر سے باہر ہو سکتا ہے۔ خریداری پر توجہ رہے گی اور ملبوسات کی بھی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سیر و تفریح کا پلان بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے کسی بھی کام کی ابتدا اس ہفتےکے آغاز میں بہتر ثابت ہو سکتی ہے ۔دوستوں سے اچھے مراسم ملاقات متوقع طور پر نظر آتی ہے۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے اندر نا امیدی مایوسی کو پیدا کر سکتا ہے۔ہوتے ہوئے کام اچانک بگڑ سکتے ہیں ۔اخراجات میں اضافہ رہے گا ۔نوکری پیشہ افراد پہ دباؤ کی کیفیت آ سکتی ہے رشتے داروں سے لڑائی جھگڑے کا اندیشہ پایا جاتا ہے گھر میں کوئی بزرگ آپ کا بیمار ہو سکتا ہے کہ اس کو لے کر ڈاکٹر کے پاس بھی آپ کو جانا پڑے وراثت کے معاملات اگر آپ کے چل رہے ہیں وہ سر ابھارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔سفر کے دوران محتاط رویہ اپنا کر رکھیے ۔تیز رفتاری حادثات کا باعث بن سکتی ہے اور کوئی بھی گفتگو کر رہے ہیں تو گفتگو کرنے سے پہلے الفاظ کا چناؤ بڑا سوچ سمجھ کریئے گا۔ آپ کی تلخی آپ کی تیزی تراری دوسروں کی دل آزاری کر سکتی ہے۔
اس ہفتے کے اختتام پر گرہن لگنے جا رہا ہے 14 تاریخ کو آپ کے نصیب کے گھر ، آپ کی کامیابی کے گھر میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا حکیم”78 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج دلو (Aquarius Weekly Horoscope In Urdu)
برج دلو 08سے 14 اکتوبر تک یہ ہفتہ آپ کیلئے کیسا رہے گا؟ برج دلووالوں کیلئے صحت کو لے کر تھوڑی سی تشویش ناک صورتحال ہے کہ صحت کے اوپر غفلت نہیں ہونی چاہیے دو چیزیں آپ کی بڑی
درست ہونی چاہیے ۔ ٹائم پہ کھائیں اچھی خوراک لیں اور نیند پوری رکھیں ۔ خرچہ بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔کچھ اہم چیزیں گم ہو سکتی ہیں ۔موبائل، لیپ ٹاپ، الیکٹرانکس کی چیزیں خراب ہو سکتی ہیں۔ گاڑی خراب ہو سکتی ہے. ورکشاپ پہ جانا پڑ سکتا ہے ۔ خرچہ اس ہفتے کے آغاز میں کسی نہ کسی انداز میں آپ کو کرنا پڑے گا۔ اور وہ افراد جو بیرون ملک موجود ہیں. اپنا گھر تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔ رہائش کی تبدیلی آپ لوگوں کی نظر آتی ہے۔ قرضہ اگر کسی سے لینا ہے کسی سے پیسے لینا چاہ رہے ہیں اس میں بھی آسانی رہے گی۔
اس ہفتے کا درمیانی حصہ ازدواجی زندگی کے معاملات میں بہتر رہے گا۔ آپ کا شریک حیات مددگار معاون ثابت ہو سکتا ہے کسی کے ساتھ مل کر کوئی کاروبار کرنا چاہتا ہے یا کچھ بھی مل کر کرنے جا رہے ہیں۔ اس میں بھی خیر و عافیت رہے گی۔ شراکت داروں کے ساتھ کچھ اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔قانونی معاملات ہوں یا کورٹ کچہری کے معاملات بھی سر ابھارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات رہیں گے۔ کسی بھی کام کی ابتدا اس ہفتے کے درمیانی حصے میں آپ کے لیے نیک ثابت ہو سکتی ہے ۔کسی ناراض فرد کو منا کر خوشی محسوس کریں گے۔ سیروتفریح گھومنے پھرنے کا پروگرامبن سکتا ہے ۔
اس ہفتےکا اختتام گرہن آپ کے صحت کو متاثر کرے گا۔ آپ کے خرچے میں اضافہ کرے گا۔ اور دوران سفر حادثات ہو سکتے ہیں ۔محتاط رہیے گا ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یا حسیب “89 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج حوت (Pisces Weekly Horoscope In Urdu)
برج حوت 8 سے14اکتوبر یہ ہفتہ آپ کے لیے کیسا رہے گا؟ ہفتہ کے ابتدا میں آپ کی چھٹی حس بڑی تیز ہوگی ہر خطرے کو آنے سے پہلے ہی پہچان لیں گے کہ آپ کے ساتھ کچھ اچھا یا برا ہونے جا رہا ہے۔ جو سوچ رہے ہیںیا جو خوابوں میں دیکھ رہے ہیں ویسا عملی طور کے اوپر بھی ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔حتیٰ کہ دوسروں کے لیے جو کہہ رہے ہیں ویسا بھی ہوتا ہوا دیکھ سکتے ہیں تو کوشش کریں کہ اس ہفتہ میں دوسروں کو جتنی دعائیں دے سکتے ہیں۔ دوسروں کے جتنے کام آ سکتے ہیں بہتر مشیر کے طور پہ آپ کو ضرور کرنا چاہیے۔ عقل وشعور آپ کی دانش مندانہ نظر آتی ہے۔ علمی طور پہ جو آپ کی دانشوری ہے وہ بھی باہمی عروج پر نظر آتی ہے اساتذہ سے رابطہ یا اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع ملے گا ۔کسی تقریب میں شرکت روحانیت کا جو عنصر ہے وہ اجاگر ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ محبت کرنے والوں کے لیے بھی بہتر مواقع رہیں گے۔ دوستوں سے ملاقات گپ شپ رہے گی۔ کاروباری کے لیے منافع کا رجحان دکھائی دیتا ہے۔
اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو خراب کر سکتا ہے ۔بچوں کی صحت کو خراب کر سکتا ہے۔ خرچہ آپ کا بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ احساس تنہائی احساس محرومی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اگر آپ کو کسی سے دل کی بات کرنی ہے تو آپ کو لگے گا شاید کوئی بھی نہیں ہے۔
ہفتے کےآخری حصہ میں لگنے والا گرہن ازدواجی زندگی کے معاملات کو خراب کرے گا۔ آپ کو سر درد کی شکایت دے سکتا ہے ۔کمر درد کی تکلیف ہو سکتیہے خاص طور پہ خواتین کے پیٹ کے مسائل اجاگر ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور جو خواتین حاملہ ہیں ۔آپ کو تو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا بدی”86 ٹائم اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔