ایک ہی مہینے میں پانچ دفعہ منگل کا آنا مسائل میں اضافہ کر سکتا ہے،اسی مہنے قمر در عقرب شدت بڑھائے گا
اس مہینے کی تین تاریخیں انتہائی احتیاط طلب ،حادثات ،قدرتی آفات آ سکتی ہیں ،بچنے کیلئے صدقہ دیں
ماہ اکتوبرمیں پانچ اتوار ،پانچ سوموار اور پانچ منگل آ رہے ہیں اس کے علاوہ یہ بات بھی کافی اہم ہے کہ اسی دوران کمر در اقرب بھی آ رہا ہے۔ ان تمام امور کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہر علم نجوم کی جانب سے آسٹرولوجی اور نمرولوجی کے مطابق پاکستان کے حوالے سے کچھ پیشگو ئیاں کی گئی ہیں ۔اور یہ پیشگو ئیاں صرف پاکستان کے لیے نہیں ہوں گی بلکہ پاکستان کے ارد گرد کا جو پڑوسی ممالک ہیں وہ تمام اس میں شامل ہیں اور دنیا کے تمام ممالک پر بھی اس کا اثر آئے گا ۔اسٹرالوجی کے مطابق اگر دیکھیں تو کسی بھی مہینے میں اگر ہفتہ یا پھر منگل کادن چار سے زیادہ دفعہ آتا ہے تو اس مہینے میں کچھ واقعات رونما ہوتے ہیں ۔
جو عام دنوں یا مہینوں میں نہیں ہوتے ہیں۔ اس مہینے یعنی اکتوبر کے کیلنڈر کو آپ غور سے دیکھیے گا ۔ اس میں دلچسپ بات ہے کہ اس میں اتوار کا دن پانچ دفعہ آ رہا ہے سوموار کا دن بھی پانچ دفعہ اور منگل کا دن بھی اس مہینےمیں پانچ دفعہ آ رہا ہے ۔اسٹرولوجی کے مطابق اگر ہفتہ یا منگل کا دن کسی ایک مہینے میں چار سے زیادہ دفعہ آتا ہے یا پانچ دفعہ آتا ہے تو اس میں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جو سیاروں کی پوزیشن بننے جا رہی ہیں اس میں کافی زیادہ اچانک تبدیلیاں آئیں گی۔ اسی طرح سیٹرن ہفتے کے دن کو رول کرتا ہے ۔اور چاند سوموار کو رول کرتاہے ۔ ٓاور اس مہینے کی اگر بات کی جائے جس میں منگل 5 بار آ رہا ہے جسے مارس رول کرتا ہے ۔اس کے علاوہ سب سے اہم تبدیلی کہ اسی کے دوران کمر در عقرب بھی آ رہا ہے یعنی مون عقرب میں چلا جائے گا۔ آسٹرولوجی کے مطابق یہ جو پانچ منگل آ رہے ہیں اس میں بڑے واقعات ہو سکتے ہیں ۔ اللہ نہ کرے یہ پیشگوئیاںٹھیک ہوں لیکن جس مہینے میں پانچ منگل آتے ہیں اس دہشتگردی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔اگر صرف پاکستان کے حوالے سے بات کی جائے تو اسی دوران قمردر عقرب جو کہ پندرہ اکتوبر سے شروع ہوگا اور18کو ختم ہوگا یہ تین دن بھی بھاری ثابت ہو سکتے ہیں ۔پانچ بار منگل آنے سے سیاسی انتشار میں اضافہ ہوگا ۔فضائی حادثات یا ٹرین کے حادثات میں اضافہ ہوگا ۔اور روڈ ایکسیڈنٹ بھی بڑھ سکتے ہیں ۔
ان تاریخوں 15،16،17 اور 18 اکتوبر کو کمر درد عقرب ہوگا تو ہر کام میں آپ کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔اس مہینے میں صدقہ لازمی دیجئے گا ۔جو کہ منگل کے روز 9 سو گرام مسور کی دال دی جا سکتی ہے ۔اس کے علاوہ اس مہینے میں لال رنگ پہننے سے اجتناب کیجئے گا ۔کوشش کریں جو بہت زیادہ ضروری اور معمول کے کام ہیں وہی کریں ۔دوسرے کام شروع کرنے سے پرہیز کریں ۔خاص طور پر منگل والے دن آپ کو بہت زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر پندرہ سے لے کے اٹھارہ اکتوبر کے درمیان بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ سفر کے حوالے سے یہ وقت بالکل اچھا نہیں ہے اور اس میں صدقہ لازمی دیں۔ گھر سے نکلنے سے پہلے لال رنگ کی مسور کی دال تمام لوگ صدقہ کر سکتے ہیں ۔تو اس وقت میں اللہ نہ کرے پاکستان میں اس حوالے سے بہت مسائل پیدا ہونگے اور خطے میں بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں ۔ہماری دعا ہے کہ پاکستان کو بھی اللہ محفوظ رکھے۔اللہ نہ کرے زلزلہ بھی آ سکتاہے اور ہو سکتا ہے کہ بہت زیادہ بارشیں ہو ں۔ اس ٹائم پیریڈ میں قدرتی آفات بھی زیادہ آسکتی ہیں کیونکہ اس مہینے میں منگل کا دن 5دفعہ آ رہا ہے۔ اس ٹائم پیریڈمیں جتنا ہو سکتاہے صدقہ د یں اور اللہ کے حضور دعائیں مانگیں ۔