آج کی تاریخ

علی پور کا بڑا جنسی سکینڈل، سکول مالک کی ٹیچرز سے زیادتی، بلیک میلنگ، ویڈیوز وائرل

علی پور ،خیرپور سادات، سلطان پور(نمائندہ قوم، نامہ نگار) نجی سکول مالک کی جانب سے اپنی سکول ٹیچرز کی نازیبا ویڈیوز بنا کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بلیک میل کرکے مسلسل جنسی استحصال کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔جنسی درندے کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ تفصیل کے مطابق علی پور میں شہر میں واقع آئیڈیل پبلک سکول کا مالک ہدایت شاہ نامی جنسی درندہ جوکہ تین دہائیوں سے تعلیم دینے کی آڑ میں اپنا دھندہ چلائے ہوئے تھا اور اس کو علاقے کی بااثر شخصیات کی بھی پشت پناہی حاصل تھی جو لوگ اس کے خلاف بات کرنے کی کوشش کرتے تھے تو الٹا ان لوگوں کی کردار کشی شروع کردی جاتی تھی۔ یہ جنسی درندہ اور اس کے ساتھی عام سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرنے، فراڈ کے مختلف کاموں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ اس کا بھانڈہ دو روز قبل اس وقت پھوٹ گیا جب اس کی اپنے ہاتھوں سے اپنے گناہوں کی بنائی گئی متعدد فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر کسی نامعلوم شخص نے وائرل کردی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔ گزشتہ رات گئے ہدایت شاہ نامی جنسی ہوس پرست درندے کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی علی پور میں درج کرلیا گیا ۔ناصر عباس نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی کنواری ہمشیرہ جوکہ ما سٹر ڈگری ہولڈر ہے۔ گزشتہ بیس سال سے ہدایت شاہ کے سکول میں پڑھا رہی تھی ۔جنسی درندے نےخود بھی متعدد بار اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ویڈیوز بنائی اور ان کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ آخری بار اس ماہ نومبر کی پانچ تاریخ کو ویڈیو وائرل کردی ۔پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی سکول ٹیچر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ہدایت شاہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے تاہم اس کے بیرون ملک فرار ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ جنسی درندے کے دھندے میں ملوث اس کے ساتھیوں میں ڈر اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کی متعدد مزید دیگر ٹیچرز کے ساتھ گندی ویڈیوز بھی وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب علی پور شہر کے عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے ملک زوار علی گھلو سابقہ نمائندہ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ، شاکر خان بھٹی ،عبدالمجید لاشاری ،عبدالمالک بھٹی، ڈاکٹر اے ڈی بھٹی اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو بلیک میل کرکے ان کے جنسی استحصال میں ملوث شخص کے کالے کرتوتوں کا فوری نوٹس لے کر اس کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے۔دوسری جانب ہدایت شاہ کے گندے کرتوت سامنے آنے پر اس کے حلقہ احباب میں شامل متعدد افراد نے اس سے لاتعلقی اختیار کرنے کے بیانات سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں