آج کی تاریخ

بہاولنگر: 11 من سے زائد مضر صحت، بدبودار گوشت برآمد

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولنگر ناقص اور مضر صحت 11 من سے زائد گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ گوشت کی کھیپ بہاولنگر سے بزریعہ روالپنڈی بھیجا جارہا تھا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا،بہاولنگر سے روالپنڈی لیجانے کے لئے مردار گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی پیٹرولنگ پولیس نے بروقت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 من سے زائد ناقص مضر صحت گوشت پکڑ لیا جبکہ ناقص گوشت سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے اور گرفتار ملزمان کے نام عبداللہ اور ابرار بتائے جاتے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ناقص گوشت کی کھیپ لے کر بس کے انتظار میں ملتانی چوک میں کھڑے تھے، ملزمان بدبودار گوشت کو روالپنڈی لیجانا چاہتے تھے۔وٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو انتہائی ناقص اور مضر صحت قرار دیا۔پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں