آج کی تاریخ

بیلے والا میں ڈی سی مظفر گڑھ کی کھلی کچہری انتظامی غفلت کا شکار

میرہزار خان (نامہ نگار) — بیلے والا میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے منعقدہ کھلی کچہری انتظامی غفلت کا شکار ہوگئی۔ مقررہ وقت پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ خود موقع پر نہ پہنچ سکے، جس پر سائلین میں شدید مایوسی پھیل گئی۔ذرائع کے مطابق کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کی عدم موجودگی کے باعث اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اور تحصیلدار جتوئی نے شہریوں کی درخواستیں وصول کیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل متعلقہ محکموں تک پہنچائے جائیں گے۔ تاہم بیشتر شہریوںنے شکایت کی کہ بغیر کسی عملی کارروائی کے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو فوری ریلیف دینا ہوتا ہے، مگر ڈپٹی کمشنر کی غیر حاضری سے اس مقصد کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کی کچہریاں محض رسمی کارروائی نہ ہوں بلکہ عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں