آج کی تاریخ

پولیس افسران کا وکلا کیساتھ رویہ نامناسب:خالد بلوچ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وائس پریزیڈنٹ محمد خالد خان بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سٹی پولیس آفیسر ملتان کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں وکلا کے ساتھ عدم تعاون، مبینہ بدسلوکی اور پولیس رولز 2002 پر عمل درآمد نہ ہونے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مکتوب میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملتان پولیس کے بعض سینئر پولیس مین وکلاکے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کر رہے، جس کے باعث وکلا برادری میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلاکے خلاف یا وکلاکے مابین درج ہونے والی تمام شکایات اور ایف آئی آرز ان کے دفتر کو ارسال کی جائیں تاکہ معاملہ سینئر اراکین اور وکلاء کے نمائندگان کی نگرانی میں حل کیا جا سکے۔ محمد خالد خان بلوچ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات اگر بروقت حل نہ کیے گئے تو یہ صورتحال مقامی اور قومی سطح پر مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بار اور پولیس کے درمیان بہتر تعاون اور رابطہ کاری سے شہر میں پر امن ماحول برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ خط کے اختتام پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے مل کر عوامی مفاد میں بہتر اور ہم آہنگ ماحول قائم کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں