لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

بی بی سی کی غلط ایڈیٹنگ پر صدر ٹرمپ سے معافی، معاوضہ مسترد

لندن: بی بی سی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 6 جنوری 2021 کی تقریر کے حوالے سے پینوراما پروگرام میں کی گئی غلط ایڈیٹنگ پر باضابطہ معافی طلب کر لی ہے۔
تاہم ادارے نے ٹرمپ کی جانب سے مالی معاوضے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی رقم ادا نہیں کرے گا۔
بی بی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایڈیٹنگ کے باعث ایسا غلط تاثر پیدا ہوا جیسے ٹرمپ نے اپنی تقریر میں براہِ راست تشدد کی ترغیب دی ہو۔ بی بی سی نے کہا کہ یہ پروگرام اب دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ادارہ سرکاری طور پر معافی مانگے، اپنے مؤقف کی تصحیح کرے اور معاوضہ ادا کرے۔
اس تنازع کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹیم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبورا ٹرننس اتوار کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
بی بی سی نیوز نے معذرت جاری کرنے کے بعد معاملے پر وائٹ ہاؤس سے باضابطہ ردِعمل کی درخواست بھی کی ہے۔
بی بی سی کی یہ معافی اُن دنوں سامنے آئی ہے جب 2022 میں نیوز نائٹ پروگرام میں بھی ایک ایڈیٹڈ کلپ نشر ہونے کا انکشاف ہوا تھا، جسے ڈیلی ٹیلی گراف نے سامنے لایا تھا۔
بی بی سی نے اپنے اصلاحاتی سیکشن میں جمعرات کے روز ایک بیان شامل کیا، جس میں کہا گیا کہ پینوراما پروگرام کی تنقید کے بعد از سرِ نو جانچ پڑتال کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ایڈیٹنگ کے باعث سامعین کو یہ اندازہ ہوا جیسے ٹرمپ کی تقریر مسلسل چل رہی ہو، جبکہ اصل میں مختلف حصوں کو جوڑ کر پیش کیا گیا تھا، جس سے یہ غلط تاثر بنا کہ ٹرمپ نے براہِ راست پرتشدد کارروائی کی حوصلہ افزائی کی۔
بی بی سی کے وکلا نے ٹرمپ کی لیگل ٹیم کو اتوار کے روز موصول ہونے والے خط کا تحریری جواب بھی دے دیا ہے۔
بی بی سی کے ترجمان کے مطابق ادارے کے چیئر سامر شاہ نے وائٹ ہاؤس کو ایک الگ ذاتی خط میں اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ سے باضابطہ معذرت کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگرچہ بی بی سی کو اس ایڈیٹنگ پر شدید افسوس ہے، لیکن وہ اس بات سے واضح طور پر اختلاف کرتا ہے کہ یہ معاملہ ہتکِ عزت کے دعوے کے زمرے میں آتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں