Post Views: 19
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 975 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں نظر آئے، جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار دوبارہ سونے کی خریداری کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔







