آج کی تاریخ

پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ معاہدہ، جدید ٹیکنالوجی میں بڑا قدم

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششیں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں پاکستان اور چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز ٹو کے تحت ’’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو تحقیق، تربیت، اور تکنیکی جدت کے ذریعے پاکستان کو جدید سائنسی دور میں داخل کرے گا۔
ماہرین کے مطابق، کوانٹم کمپیوٹنگ مستقبل میں صحت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، اور سائبر سیکیورٹی جیسے کلیدی شعبوں میں انقلاب برپا کرے گی۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان جدید صنعتی حل تیار کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شمولیت سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا اور مقامی صنعتیں عالمی معیار کے مطابق ترقی پائیں گی۔ ایس آئی ایف سی کے مطابق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا فروغ پاکستان کی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے اور یہی کونسل کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں