Post Views: 19
لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کیا گیا سینٹرل کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 30 کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے جن میں اے کیٹیگری میں کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔ محمد رضوان بی کیٹیگری کے دس کھلاڑیوں میں شامل تھے، تاہم انہوں نے اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔
اطلاعات کے مطابق رضوان نے معاہدے پر دستخط کے لیے چند شرائط پیش کی ہیں اور بورڈ سے استفسار کیا ہے کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کرنے کی اصل وجوہات کیا ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے رضوان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی نرمی دکھانے کا امکان نہیں ہے۔ دیگر تمام بی کیٹیگری کھلاڑیوں نے اپنے معاہدوں پر دستخط مکمل کر لیے ہیں۔








