ملتان (وقائع نگار) سیکرٹری صحت و بہبود آبادی پنجاب کا ایکشن سیکرٹری صحت کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے کرپشن ۔ اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ آفیسرز سمیت 08 ملازمین کو خلاف پیدا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی ہے جبکہ تین اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا یے ذرائع سے معلوم ہوا ہے سکیرٹری صحت و بہبود ابادی پنجاب نے ایک روز قبل سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ثوبان ضیاء کو ہدایت کی ہے جن ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن ملتان نے مقدمہ درج کیا ہے ۔انکے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔جس کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے حارث سٹور کیپر ۔وقاص سینٹری پٹرول ۔حاجی طاہر حسین سابق کیشئر ۔ذیشان اور قاسم انصاری بجٹ آفیسرز ۔حافظ امین وغیرہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے ۔جبکہ اسی دوران وقاص ۔حافظ امین ۔حارث کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے ۔واضح رہے مذکورہ ملازمین پر اینٹی کرپشن ملتان نے کچھ دن قبل مقدمہ درج کیا جس میں الزام لگایا ہے کہ انہوں نے منور قریشی کو کروڑوں روپے کے ٹینڈروں میں مختلف فائدے پہنچا ئے ہیںاور اسکی فرموں کو نوازتے رہے ہیں۔یاد رہے منور قریشی اس وقت اینٹی کرپشن کی حراست میں ہے جبکہ منور قریشی کو ٹینڈروں کی مد میں کروڑوں روپے کا فائدے دینے والے دیگر افراد کے کردار کو تعین کرکے انکے ناموں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔








