آج کی تاریخ

ویمن یونیورسٹی، عارضی وائس چانسلر کا “گرینڈ گالا” گرینڈ کمائی اور گرینڈ چھٹی، تعلیمی حلقوں میں تشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں “گرینڈ گالا” کے کامیاب انعقاد کے بعد، 3 تاریخ پیدائش والی عارضی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ایک “گرینڈ فیصلہ” کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اعلان محترمہ ڈاکٹر کلثوم پراچہ، جو اس وقت عارضی وائس چانسلر کے عہدے پر فائز ہیںنے اپنی خصوصی “خود اختیاری” سے کیا۔ حالانکہ ذرائع کے مطابق عارضی وائس چانسلر کو گزٹیڈ چھٹی کے علاوہ کسی بھی قسم کی چھٹی دینے کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ “چھٹی” دراصل “تحفہ” کے طور پر دی گئی، کیونکہ گالا کی کامیابی کے دوران مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی، جس میں مرد سٹاف کی جانب سے خواتین طالبات و فیکلٹی کے سامنے جھومر پیش کیا گیا۔ طالبات کے ادارے میں مرد سٹاف کی جانب سے یہ جھومر و ڈانس کرنا طالبات کے اس اعلیٰ تعلیمی ادارے کی ثقافت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اور اسی گرینڈ گالا سے خوش ہو کر محترمہ ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے طالبات کو ایک دن کی فراغت کا تحفہ عطا فرما دیا۔ تعلیمی ماہرین نے اس فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ایک دن کی یہ گالا چھٹی، طالبات کے مستقبل میں گہرا خلا پیدا کر سکتی ہے۔” دوسری جانب طالبات کا کہنا ہے کہ اگر ہر “کامیاب تقریب” کے بعد ایک چھٹی ملے، تو وہ روزانہ ایک تقریب منعقد کرنے کو تیار ہیں۔ حیران کن طور پر علیحدہ سے ایک غیر ضروری چھٹی سے سیمسٹر میں 3 دن کا تعلیمی نقصان اس تعلیمی نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ تعلیمی حلقوں نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، چانسلر/گورنر پنجاب و وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب سے خواتین یونیورسٹی ملتان میں عارضی وائس چانسلر کی اختیارات سے تجاوز کر کے بغیر وصولی و سیریل کے ٹکٹیں فروخت کر کے مبینہ طور پر 1 کروڑ کی خطیر رقم حاصل کرنے کے معاملے کا فرانزک آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : ویمن یونیورسٹی ملتان

ویمن یونیورسٹی ملتان میں کلچرل شومیں اسی یونیورسٹی کے اساتذہ اورسٹاف طالبات کی موجودگی میں ناچ رہے ہیں ،یہ بات ذہن میں رہے کہ اس یونیورسٹی کی قائم مقام ،عارضی اورناجائزوائس چانسلرڈاکٹرکلثوم پراچہ پی ایچ ڈی اسلامیات ہیں،یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ اس قسم کی ویمن یونیورسٹی میں تقریبات کیلئے خاص طورپر اجازت لینی پڑتی ہے مگر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے ا س طرح کی کوئی اجازت نہیں لی اوراس کی باقاعدہ ٹکٹیں فروخت کی گئیں اورسٹال بھی لگائے گئے جسے کمائی کاذریعہ بھی بنایاگیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں