آج کی تاریخ

ہیلمٹ نہ نمبر پلیٹ ! ٹرپل سوارپیرا فورس اہلکار قانون روندتے نکل گئے

بہاولپور (سپیشل رپورٹر) بہاولپور میں قانون پر عملدرآمد کرنے والے اہلکار خود قانون شکنی کرتے ہوئے پائے گئے۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرا فورس بہاولپور کے تین اہلکار ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہیں، وہ بھی بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ کے یہ مناظر ڈی سی آفس چوک بہاولپور کے قریب ریکارڈ کیے گئے ویڈیو میں شہری کو اہلکاروں سے سوال کرتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ کا ہیلمٹ کہاں ہے؟ تاہم فورس کے جوان مسکراتے ہوئے جواب دیئے بغیر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ شہری حلقوں نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون صرف عام شہریوں کے لیے نہیں، بلکہ سرکاری اہلکاروں پر بھی اس کا یکساں اطلاق ہونا چاہیے عوامی مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ اور اعلیٰ حکام اس غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لیں تاکہ قانون کی پاسداری ہر سطح پر یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں