Post Views: 7
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے سماعت اب 15 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، جج چوہدری عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث آج کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر اب آئندہ سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق ہے۔







